زنگ آلود اشیاء کو منٹوں میں چمکائے۔۔۔ کچے آلو کے 5 حیرت انگیز کمالات جو آپ نہیں جانتے

image
 
آلوؤں کا ذکر آتے ہی کسی کو آلو بھرے پراٹھے یاد آنے لگتے ہیں تو کسی کی نگاہوں میں فرینچ فرائز گھوم جاتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو آلو کو ناپسند کرتا ہو۔ مگر ہر دل پسند سبزی آلو صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں ہے بلکہ بہت سی ایسی اشیاء صاف کرنے کے لئے بھی بہترین ہے جن کی صفائی کے لئے مہنگی سے مہنگی چیزیں خریدنی پڑتی ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف آدھے کٹے ہوئے آلو سے آپ کیا کیا کام لے سکتے ہیں۔
 
1- کالی ہوئی چاندی کی چیزوں کو دوبارہ جگمگائیں
اگر آلو ابالنے کے بعد پانی بچ جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ گھر میں چاندی کا زیور یا چاندی کی کوئی بھی چیز جو سیاہ پڑگئی ہو اسے اس پانی میں ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد رگڑ کا دھو لیں۔ آپ چاندی کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
 
image
 
2- کانچ ٹوٹ جائے تو۔۔۔
کانچ کی کوئی چیز گر کر ٹوٹ جائے تو اسے محفوظ طریقے سے اٹھانے کے لئے ہاتھوں پر دستانے پہنیں اور آدھے کٹے آلو سے کانچ سمیٹتے جائیں۔ شیشے کے ٹکڑے باآسانی آلو پر چپک جائیں گے۔
 
3- چشمے
اگر آپ عینک پہنتے ہیں تو اس پر بار بار دھند آجانے سے آپ کو کتنی الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ اس دھند کو صاف کرنے کے لئے کچے آلو کا صرف ایک سلائس لیں اور اسے لینس کے اندر پہ ہلکے سے ملیں۔ آلو کے اندر موجود اسٹارچ آپ کو چشمے پر دھند جمنے سے روکے گا۔
 
4- ہلکے پھلکے داغ دھبے
آلو کپڑوں پر پڑنے والے بہت بڑے داغ مٹانے کی صلاحیت تو نہیں رکھتا البتہ اگر کسی قمیض پر گریس کا داغ لگ گیا ہو تو کچے آلو کے آدھے ٹکڑے کو کاٹ کر داغ پر ملیں۔ داغ سے مکمل چھٹکارا پانے کے لئے کئی بار یہ طریقہ دہرائیں
 
5- زنگ
عام گھریلو استعمال کی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو وہ چیز پھینک دی جاتی ہے جبکہ اس کا سادہ سا حل یہ ہے کے آلو کو کاٹیں اور اس کے اوپری حصے پر تھوڑی مقدار میں ڈش سوپ اور بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس سے زنگ آلود چیزی جیسے کے چھری اور قینچی وغیرہ پر رگڑیں۔ اس وقت تک رگڑتے رہیں جب تک چیزیں صاف نہ ہوجائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو کر سکھا لیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: