سر آپ کو اجازت نہیں ہے... وہ 7 چیزیں جو آپ تو کر سکتے ہیں لیکن امریکی صدر نہیں کرسکتا

image
 
ہم سب سے جانتے ہیں کسی بھی ملک کا صدر یا وزیراعظم سب سے اہم شخصیت ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان شخصیات کی سیکورٹی بھی اعلیٰ درجے کی ہوتی ہے- تاہم اس سیکورٹی کے نام پر بعض ایسے کام بھی ہوتے ہیں جو سننے میں انتہائی حیران کن معلوم ہوتے ہیں- اسی مناسبت سے ہم آپ کو 7 ایسے عام کاموں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ جب چاہے کرسکتے ہیں لیکن امریکی صدر کو ان کی اجازت نہیں ہوتی-
 
دوست کو فون کرنا
یقیناً کسی دوست کا فون کرنا ایک عام سی بات ہے اور آپ جب دل چاہے اپنے دوست کو کال کرسکتے ہیں- لیکن امریکی صدر کے لیے یہ عام سا کام آسان نہیں ہے- امریکی صدر سے پرائیوٹ لائن سے ہی کال کرسکتے ہیں- اگر وہ اپنے کسی دوست کو فون کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پہلے سیکورٹی پر مامور خفیہ ایجنسی کو آگاہ کرنا ہوگا-
image
 
تھیٹر جانا
امریکہ کے صدر پر فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر جانے پر بھی پابندی ہوتی ہے- ان کے لیے فلم ان کے ذاتی تھیٹر میں ہی مہیا کی جاتی ہے اور یہ تھیٹر وائٹ ہاؤس میں ہی واقع ہوتا ہے-
image
 
باہر کھانا کھانے جانا
امریکی صدر جب چاہے کھانے کے لیے باہر نہیں جاسکتا انہیں پہلے سیکرٹ سروس کو آگاہ کرنا ہوتا ہے جو کہ مطلوبہ ریسٹورنٹ کی سیکورٹی کو یقینی بناتی ہے- اس کے علاوہ ریسٹورنٹ پہلے ایک ایسا شخص بھی موجود ہوتا ہے جو پہلے کھانے کو چکھ کر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کھانا محفوظ ہے اور اسے کھایا جاسکتا ہے-
image
 
کار ڈرائیو کرنا
امریکہ کے صدر کو گاڑی چلانے کی اجازت بھی نہیں ہوتی- وہ ایسی گاڑی میں سفر کرتے ہیں جو بھاری اسلحہ سے لیس ہوتی ہے جبکہ ڈرائیور انتہائی تجربہ کار ہوتا ہے- تاہم انہیں اپنی ذاتی لوکیشن پر پیدل چلنے اور بائیک چلانے کی اجازت ضرور ہوتی ہے-
image
 
بچوں کی تقریبات میں شرکت
سابقہ امریکی صدور کے مطابق انہیں ایسے اسپورٹس ایونٹ وغیرہ میں شرکت کی اجازت بھی نہیں ہوتی جن میں ان کے بچے بھی حصہ لے رہے ہوں- اور اس سب کے منفی اثرات امریکی صدور کی فیملی پر بھی پڑتے ہیں-
image
 
کھڑکی نہیں کھل سکتی
یقیناً اپنے کمرے یا گھر کی کوئی کھڑکی کھولنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن امریکی صدر کو اس بات کی بھی اجازت نہیں ہوتی- سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کسی امریکی صدر کو بھی وائٹ ہاؤس یا پھر گاڑی کی کھڑکی کھولنے کی اجازت نہیں دی جاتی-
image
 
صفائی نہ کریں
صدر سے خصوصی طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے دفتر یا خطوط کی صفائی نہ کریں- کوئی بھی لیٹر یا کاغذ کچرا دان میں پھینکنے سے قبل عملہ اس کی اچھی طرح جانچ کرتا ہے اور اس کے بعد کچرا دان میں پھینکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: