|
|
تمام مشہور شخصیات کی طرح برطانیہ میں شاہی خاندان کے
لوگوں کو بھی اپنا ہر قدم پھونک پھونک کررکھنا پڑتا ہے کیونکہ تمام میڈیا
کی نظریں ان پر ہی ہوتی ہیں۔ اس لئے ہر قسم کی شرمندگی سے بچنے کے لئے شاہی
خاندان کے لوگ کچھ ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جس سے انھیں میڈیا یا لوگوں
کے آگے شرمندگی نا اٹھانی پڑے، وہ طریقے کیا ہیں آئیے جانتے ہیں |
|
1- پرانے کپڑوں کو
ڈیزائن کر کے پہننا |
شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے پرانے کپڑے دوبارہ زیب تن کرنے
میں ہچکچاتی تو نہیں ہیں لیکن وہ انھیں دوبارہ پہننے سے پہلے کپڑوں کی
سجاوٹ میں تبدیلی ضرور کردیتی ہیں۔ مثال کے طور پر 2013 کے ایک ایونٹ میں
پہنا جانے والا لال کوٹ انھوں نے دو سال بعد دوبارہ پہنا لیکن بیلٹ تبدیل
کرلینے کی وجہ سے کوٹ بالکل نیا لگنے لگا تھا۔ |
|
|
2- ہلکے رنگ کی نیل پالش |
کیٹ میڈلٹن یا شاہی خاندان کی دیگر خواتین کو شاید ہی آپ
نے کبھی شوخ رنگ کی نیل پالش میں دیکھا ہو۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کی
وجہ شاہی خاندان کی روایات ہیں جبکہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہلکے رنگ
کی اور نظر نا آنے والے رنگ کی نیل پالش سے ناخن زیادہ فریش لگتے ہیں اور
ان سے ناخن پر لگنے والے نشانات واضح نہیں ہوتے |
|
|
3- ایک سائز بڑا جوتا |
کیٹ میڈلٹ کو مختلف تقاریب میں شاہی خاندان کے فرد کی
حیثیت سے شرکت کرنی پڑتی ہے اور گھنٹوں اونچی ایڑی والے جوتے پہننے پڑتے
ہیں۔ اس لئے جوتے خریدتے ہوئے وہ ایک یا آدھا انچ بڑا جوتا منتخب کرتی ہیں
تاکہ ان کے پیروں پر سوجن یا کناروں میں تکلیف نہ ہو اور وہ پروقار طریقے
سے تقریب میں چل سکیں |
|
|
4- کیپ شالز |
شاہی خاندان کی روایات کے مطابق خاندان کا کوئی بھی فرد
عوامی مقامات پر اپنا اوپری لباس تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لئے
دن کے لباس میں عام طور پر کیٹ اور ملکہ الزبتھ خوبصورت کوٹ زیب تن کرتی
ہیں لیکن وہی لباس شام کو پہننا ہو تو اوپر ایسی شالز پہنی جاتی ہے جو لباس
کا حصہ ہی معلوم ہو |
|
|
5- اضافی سول |
ملکہ لیٹیزیا عوامی مقامات اور میڈیا کے سامنے پھسلنے کے
ڈر سے جوتوں کے نیچے اضافی سول کا استعمال کرتی ہیں۔ |
|
|
6- لیڈی ڈیانا اور ان کے
چھوٹے بال |
80 کی دہائی میں ڈیانا کو اپنے بال کافی چھوٹے کروانے
تھے لیکن میڈیا کے نوٹس میں نہ لانے کے لئے ان کے ہئیر ڈریسر نے مشورہ دیا
کہ وہ ہر ہفتے اپنے بالوں کو ایک ایک انچ کاٹتی جائیں اس طرح لوگوں کی
نظرہں عادی ہوجائیں گی اور کوئی نوٹس بھی نہیں لے گا۔ پھر ڈیانا نے ایسا ہی
کیا۔ |
|