سستا ترین ائیر کنڈیشن۔۔۔ جانیے صرف پانی سے کمرا ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

image
 
پورے ملک میں گرمی کا راج ہے۔ کچھ شہروں کو تو شدید لو نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد ہے جو ائیر کنڈیشن وغیرہ کی سہولیات تک رسائی نہیں رکھتی اور شدید گرمی برداشت کرنے پر مجبور ہے ان میں کچھ بیمار اور بزرگ افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو عام لوگوں کی طرح موسم کی سختی برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ اس آرٹیکل کے زریعے ہم آپ کو صرف پانی سے کمرہ ٹھنڈا رکھنے کے کچھ ایسے سادہ طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو کم سے کم لاگت میں شدید لو اور گرمی سے چھٹکارا مل سکتا ہے
 
1- سستا سا ائیر کنڈیشن
 
image
 
اس کو بنانے کے لئے بہت زیادہ اشیاء درکار نہیں۔ ذیل میں ان چیزوں کے نام دئیے جارہے ہیں جن کی بدولت اسے باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔
 
ایک اسٹائرو فوم کولر (کھانا محفوط رکھنے والا کنٹینر)
 
ایک ڈیسک فین
 
تین سے چار پلاسٹک کے پائپ
 
تیار کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے کنٹینر کے اوپری حصے کو پنکھا فٹ کرنے کے حساب سے کاٹیں۔ دھیان رکھیں کہ ڈبے کو اتنا ہی کاٹا جائے کہ پنکھا اس میں فٹ ہوسکے، گر نہ جائے۔ اب ڈبے کی دیواروں میں ہوا کے اخراج کے لئے پلاسٹ کے پائپس فٹ کردیں۔ کم سے کم تین اور اگر ممکن ہو تو چار پئپس فٹ کردیں اس کے بعد ڈبے کو برف کے ٹکڑوں سے بھر دیں۔ ممکن ہو تو پنکھے کی جالی نکال کر اسے ڈبے میں ایسے فٹ کریں کہ پنکھ والا حصہ ڈبے کے اندر کی جانب ہو۔ اور پھر پنکھا چلا دیں۔ یہ چھوٹا سا ائیر کنڈیشن آپ کے کمرے کو بہت جلد ٹھنڈا کردے گا۔
 
2- گیلے کپڑے سے کمرہ ٹھنڈا کریں
 
image
 
پنکھے کے سائز کا کپڑا لیں اسے برف کے یا پھر ٹھنڈے پانی میں بھگو کر پنکھے کے سامنے رکھ دیں اور پنکھا چلا دیں۔ اس سے پنکھے سے نکلنے والی ہوا ایک دم اے سی کی طرح ٹھنڈی ہوجائے گی البتہ اس طریقہ کار میں کچھ باتیں دھیان میں رکھیں جیسے کپڑا رکھتے ہوئے پنکھا پہلے سے نہ چل رہا ہو کیونکہ کرنٹ لگ سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ کپڑا کسی بھی صورت پنکھے کے اندر نہ جائے۔ اگر کسی بھی طرح کا خدشہ ہو پھر یہ طریقہ نہ استعمال کیا جائے۔
 
3- برف کا کٹورا
 
image
 
ایک بڑے کٹورے میں برف یا پھر ٹھنڈا پانی بھر کر کسی پنکھے کے سامنے رکھ دیں اور برف کے پگھلتے ہی نئی برف شامل کردیں۔ اس طرح پنکھے کی ہوا سے ہی کمرہ اے سی کی طرح ٹھنڈا ہوجائے گا۔ اگر پنکھا نہیں ہے یا بجلی چلی گئی ہے تو کٹورا میں ٹھنڈا پانی یا برف رکھ کر کسی ہوادار کھڑکی کے آگے رکھ کر بھی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
 
کمرہ ٹھنڈا رکھنا ہے تو ان باتوں کا خیال رکھیں
1- اگر باہر کی ہوا کے بغیر کمرہ ٹھنڈا کررہے ہیں تو کمرے کے کھڑکی ، دروازے بند رکھیں ورنہ باہر کا درجہ حرارت کمرے کی ٹھنڈک کو گرم کرتا رہے گا۔
 
2- فریج اور ائیر کنڈیشن اندر ٹھنڈک پیدا کرنے کے لئے مشین کی گرمی باہر کی جانب پھینکتے ہیں اس لئے بیٹھنے والے کمروں میں فریج وغیرہ نہ رکھیں
 
3- وقتاً فوقتاً خود پر پانی کے چھینٹے مارتے رہیں
 
4- اگر خود کو ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں تو بالوں کو گیلا رکھیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: