دنیا کے چند خطرناک ترین شہروں کا حال۔۔۔ کیا آپ یہاں جانا پسند کریں گے؟

image
 
دنیا میں مختلف شہر اور ممالک اپنی روایات، تہذیب اور لوگوں کے رویے کی بنیاد پر الگ الگ پہچان رکھتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی شہر ہیں جہاں مزاجاً غصے والے افراد رہتے ہیں یا جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے شہر کا شہر خطرناک جگہ بن جاتا ہے۔ آئیے آپ کو چند ایسے ہی خطرناک ترین شہروں کی گلیوں میں لیے چلتے ہیں
 
1- الیپو
الیپو، سیریا کا سب سے بڑا شہر جو ایک زمانے تک آرٹ، کلچر کا بہت بڑا مرکز تھا۔ یہ شہر 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں شدید متاثر ہوا اب اگرچہ کچھ آبادی اپنی زندگی کی تعمیر نو لیے واپس آرہی ہے لیکن یہ شہر ابھی بھی جنگی علاقہ ہے اور سیاحوں کے لیے یہاں جانا مناسب نہیں
image
 
2- بگوٹا
کولمبیا کا دارالحکومت بگوٹا ویسے تو خوبصورت آرکیٹیکچر اور کلچر کا نمونہ ہے لیکن بگوٹا میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ وہاں کے اپنے شہریوں کے لئے بھی بگوٹا میں رہنا محفوظ نہیں
image
 
3- کابل
کابل، افغانستان کا دارالحکومت ہے کسی زمانے میں کابل اپنے محلات، بازاروں اور روایتی کھانوں کہ وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھا لیکن اب یہ خاص طور پر مغربی سیاحوں کے لےجائے ممنوعہ ہے۔ بم دھماکے، اغوا اور خطرناک حملہ کاروں کا گڑھ ہے
image
 
4- کاراکس
وینیزویلا کا دارالحکومت کاراکس گذشتہ کچھ سالوں سے خطرناک مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔ وقتاً فوقتاً ہونے والی اسمگلنگ کی وجہ سے یہ شہر غیر محفوظ اور بدنام ہے۔
image
 
5- میکسیکو سٹی
میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی اب نو ملین افراد کے کوچ کرجانے کے بعد ایک کھنڈر کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ یہ شہر جتنا خطرناک ماضی میں تھا اس کی کچھ خطرناک سرگرمیاں آج تک باقی ہیں۔ میکسیکو سٹی کے خطرناک ہونے کی ایک وجہ یہاں آنے والے زلزلوں کی تعداد بھی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: