تیرتے ہوئے گھر - سیاح کیوں ان ہاؤس بوٹس کا رخ کر رہے ہیں؟

image
 
جرمنی میں ہاؤس بوٹس میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اس دلچسپی کی وجہ ان کشتیوں کا آرام دہ ہونا ہے لیکن کورونا وبا کے باعث بھی اب بہت سے جرمن تفریح کے لیے ان ہاؤس بوٹس کا رخ کر رہے ہیں۔
 
کشتیاں سیاحوں کے لیے تیار
برلن کے نواح میں کئی کشتیاں سیاحوں کے لیے تیار ہیں۔ یہاں چھوٹی کشتیاں بھی ہیں اور کئی کمروں والی بڑی کشتیاں بھی۔ ہاؤس بوٹس کو چلانا بہت آسان ہے۔ قریب دو گھنٹے میں سیاحوں کو سکھا دیا جاتا ہے کہ ہاؤس بوٹ کو کیسے چلانا ہے۔ ہاؤس بوٹس صرف آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔
image
 
پر سکون ماحول
ہاؤس بوٹ کے انجن کی ہلکی ہلکی آواز اور پانی کا بہاؤ کافی پر سکون ماحول بنا دیتا ہے۔ آس پاس کے مناظر، گھر اور لوگ آپ یہ سب دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ دھیرے دھیرے گزرتے ہیں۔
image
 
سیاحوں کے لیے دلکش بنایا گیا
کچھ ہاؤس بوٹس کافی زیادہ آرام دہ ہیں۔ کچھ کشتیوں میں کمرے، ٹوائلٹ، شاور اور کچن تک ہوتے ہیں۔ حالیہ کچھ برسوں میں ہاؤس بوٹس کو کافی زیادہ آرام دہ اور سیاحوں کے لیے دلکش بنایا گیا ہے۔
image
 
ہاؤس بوٹس بک
جرمن شہری اب ایسے چھٹیاں منانا پسند کرتے ہیں۔ اپریل سے اکتوبر کے مہینے سیاحت کرنے کے لیے بہترین مہینے ہیں۔ اس سال گرمیوں میں کئی سیاح پہلے ہی ہاؤس بوٹس کو بک کر چکے ہیں۔
image
 
محفوظ سیاحت
کورونا وائرس وبا کے باعث بھی ایسی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ محفوظ بھی ہے اور گھر سے باہر، قدرت کے قریب چھٹیاں منانے کا بہترین ذریعہ بھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: