|
|
اکثر اپنے بارے میں اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے اور کبھی
لوگوں کو ان کے بارے میں اچھا محسوس کرانے کے لیے مروتاً ہم جھوٹ کا سہارا
لیتے ہیں لیکن کیا کبھی سوچا ہے اگر ہم مکمل طور پر جھوٹ بولنا بند کرکے سچ
بولنے لگیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟ ایسے لوگ جن کے منہ پر سچ بولتے ہوئے
آپ کو گھبراہٹ ہوتی ہے اگر ان سے آپ صرف سچ بولنا شروع کردیں تو وہ آپ سے
کیسے پیش آئیں گے؟ چلیے جانتے ہیں کہ آپ کا بولا جانے والا کڑوا سچ آپ کی
زندگی میں کیا کیا تبدیلیاں لاسکتا ہے |
|
1- سکون کی نیند |
جھوٹ خواہ بڑا ہو یا چھوٹا اسے پکڑے جانے کا ڈر بہرحال
ہمیشہ موجود رہتا ہے اور اکثر تو رات کی نیندیں بھی اڑ جاتی ہیں۔ اگر آپ ہر
حال میں سچ بولنے کی عادت ڈال لیں تو سوتے ہوئے آپ کو پکڑے جانے کا خدشہ
نہیں ستائے گا اور آپ سکون کی نیند سو سکیں گے |
|
2- سچ بولیں گے تو سچ
سنیں گے |
جب آپ دوسروں کے بارے میں انھیں سچ بتائیں گے تو ردعمل
کے طور پر وہ بھی آپ کے آگے سچ بولیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی چیز کے
بارے میں مشورہ کرنا چاہیں گے تو سامنے والا آپ کے سچ بولنے کی عادت کی وجہ
سے آپ کو کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر جواباً سچ ہی بتائے گا |
|
3- لوگ آپ سے زیادہ
امیدیں وابستہ کرنا چھوڑ دیں گے |
مروتاً جھوٹے وعدے کرلینا ہمارے گلے پڑ جاتا
ہے۔ آپ کے ایک بار سچے انکار سے لوگوں کو احساس ہوگا کہ آپ سے ہر کام کرنا
ممکن نہیں اور پھر وہ بلاوجہ کی امیدیں پالنا بند کردیں گے |
|
|
|
4- سچ آپ کو بھروسہ مند
بناتا ہے |
بھلے کتنا ہی تلخ ہو لیکن سچ بولنے سے آپ دوسروں کے آگے
ایک بھروسہ مند شخصیت کے طور پر ابھرتے ہیں۔ سامنے والا سمجھتا ہے آپ کے
آگے جھوٹ بولنے یا ادھر اُدھر کی ہانکنے سے اسے آپ کا کڑوا سچ سننے کا مل
سکتا ہے اس لئے دوسرے بھی آپ کے آگے جھوٹ بولنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ لیکن آپ
کو بھروسہ مند صرف اس وقت سمجھا جائے گا اگر آپ دوسروں کے ساتھ ساتھ خود
اپنے لیے بھی سچ کہنے اور سننے کا حوصلہ پیدا کریں- |
|
5- سچ بولیں لیکن انداز
نرم رکھیں |
دیکھیں ہوسکتا ہے کہ آپ کا سچ کسی کا دل دکھا دے جو آپ
کا مقصد نہ ہو۔ اس لیے تصیح کی خاطر سچ بولتے ہوئے اپنا انداز ہمدردانہ اور
نرم رکھیں |
|
|