|
|
آر ٹی پی سی آر (RT-PCR) اور سی ٹی اسکین (CT scan) کے
علاوہ ، کچھ دوسرے ٹیسٹ بھی ہیں جو آپ کو کوڈ انفیکشن کی شدت کی جانچ کرنے
اور بروقت علاج کے حوالے سے مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اور ایسا ہی ایک ٹیسٹ سی
آر پی ٹیسٹ (CRP test) بھی ہے۔ |
|
یہاں اس مضمون میں ، ہم آپ کو بتائیں گے کہ CRP ٹیسٹ کیا
ہے اور یہ CoVID مریضوں کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟ |
|
سی آر پی ٹیسٹ |
|
|
|
یہ ایک ایسا ٹیسٹ ہوتا ہے جو جسم میں سوزش یا انفیکشن کی
موجودگی کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ جسم میں انفیکشن کی بڑھتی ہوئی سطح
کا پتہ لگانے کے لئے یہ عام طور پر کیا جانے والا ایک بلڈ ٹیسٹ ہے۔ کووڈ
انفیکشن میں مبتلا افراد سی آر پی کی بلند سطح کا مشاہدہ کیا گیا ہے- |
|
سوزش کیا ہے؟ |
سوزش ایک ایسی اصطلاح ہے جو مدافعتی نظام سے خارج ہونے
والے کیمیائی مادوں کے بارے میں تفصیلات بیان کرتی ہے- سی آر پی ٹیسٹ مختلف
پروٹین کو جانچتا ہے جس میں سوزش ہوتی ہے اور اسے cytokines کہا جاتا ہے-
اور یہ ٹیسٹ معالجین کو کسی شخص کے جسم میں ہونے والی سوزش کی سرگرمی کی
تصویر چند گھنٹوں کے اندر فراہم کرتا ہے۔ |
|
سی آر پی کی اعلیٰ سطح یہ ظاہر کرتی ہے کہ جسم میں
انفیکشن بڑھ رہا ہے- سی آر پی خون میں جگر کے ذریعے بنتا ہے- |
|
یہاں تک کہ اگر کسی شخص میں سی آر پی کی سطح 70 ملی گرام
/ ایل (mg/L) سے بھی زیادہ ہے، تو یہ اس جانب اشارہ ہے کہ مریض کا علاج
فوری طور پر شروع کر دینا چاہیے- |
|
نارمل سی آر پی لیول |
عام طور پر سی آر پی کی سطح 30 ملی گرام سے لے کر 50 ملی
گرام کے درمیان ہوتی ہے جو کسی خطرے کی علامت نہیں ہے- |
|
|
|
کوویڈ 19 میں سی آر پی
کی سطح میں اضافہ کیوں؟ |
سوزش والے cytokines کی اضافی پیداوار سی آر پی کی سطح
کو بڑھا دیتی ہے- cytokines اپنے ردعمل سے pathogens کے خلاف مزاحمت کرتا
ہے لیکن جب نظام ہائپر ایکٹو موڈ میں جاتا ہے تو یہ پھیپھڑوں کے ٹشوز کو
نقصان پہنچانے لگ جاتا ہے- |
|
سی آر پی ٹیسٹ کسے لازمی
کروانا چاہیے؟ |
ماہرین کے مطابق درمیانے درجے کی علامات والے کرونا
وائرس کے مریضوں کے لیے یہ ٹیسٹ ضروری نہیں ہے- یہاں تک کہ انفیکشن کے 5 دن
گزر جائیں اور علامات میں شدت بھی نہ آئے- انفیکشن کے دوران کسی بھی وقت جن
لوگوں میں شدید علامات ظاہر ہوں ان کا CRP ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ جب یہ
ٹیسٹ وقت پر کیا جاتا ہے تو، انفیکشن کو بھی وقت پر ہی قابو کیا جاسکتا ہے
اور بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ |
|
سی آر پی ٹیسٹ کیسے ہوتا
ہے؟ |
سی آر پی لیول جانچنے کے لیے آپ کے جسم سے خون کا نمونہ
حاصل کیا جاتا ہے اور اس عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے- |