|
|
آج کل سیلفی کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے؟ شادی بیاہ
کی تقاریب ہوں یا عید کا موقع یا پھر یونہی موسم خوشگوار ہو، نوجوان نسل
فوراً موبائل نکال کر زندگی کے خوبصورت لمحات قید کرنے لگتی ہے۔ کچھ لوگ تو
اپنی تصویر پر زیادہ غور نہیں کرتے مگر اکثر ایسے افراد بالخصوص خواتین
جنھیں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھیجنی ہو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پتلی
اور اسمارٹ نظر آئیں۔ ویسے تو ہر وقت پرفیکٹ نظر آنا عام انسان کے بس کا
کام نہیں ہے یہاں تک کہ فلم اسٹارز بھی تصاویر لیتے وقت ڈھیروں میک اپ کے
علاہ بہت سے ایسے طریقے آزماتے ہیں جن سے وہ اسمارٹ اور جاذب نظر دکھائی دے
سکیں۔ ایسے ہی کچھ طریقے ہم بھی آپ کو بتا رہے ہیں جن سے آپ بھی اپنی
سیلفیز میں پرفیکٹ نظر آسکتے ہیں |
|
1- سیدھے چہرے کی تصویر
نہ لیں |
ایسے لوگ جن کا چہرہ گول اور بھاری ہو انھیں چاہیے کہ
سیلفی لیتے ہوئے کیمرہ ترچھا رکھیں۔ اگر آپ کسی سے تصویر بنوا رہے ہیں تو
بھی انھیں کہیں کہ کیمرے سے سیدھی تصویر لینے کے بجائے ترچھی لیں اس سے جسم
اور چہرے کی گولائی نمایاں نہیں ہوتی اور آپ اپنے وزن سے بہت کم نظر آتے
ہیں |
|
|
2- ہاتھ کمر کے پیچھے کی
طرف رکھیں |
اس طرح تصویر لینے سے آپ کا بازو کھنچ جاتا ہے اور پتلا
نظر آتا ہے اس انداز کو ماڈلز اور اداکارائیں بھی اپناتی ہیں کیونکہ یہ
اسٹائلش بھی لگتا ہے |
|
|
3- ٹانگوں کو کراس کی
شکل میں رکھیں |
جن لوگوں کا نچلا دھڑ زیادہ بھاری ہو انھیں چاہیئے کہ
اپنی مکمل تصویر بنواتے ہوئے ٹانگوں کو کراس کی شکل میں رکھیں اس سے ٹانگیں
کھنچ کر پتلی اور لمبی محسوس ہوں گی۔ اس انداز کو بیٹھ کر تصویر بنواتے
ہوئے بھی اپنایا جاسکتا ہے |
|
|
4- مخصوص مسکراہٹ |
آپ نے کبھی غور کیا کہ آپ کی وہ تصاویر جس میں آپ دانستہ
پوز نہیں کررہے تھے ان تصاویر سے بہت بہتر ہیں جن کے لیے آپ نے کافی دیر
پوز بنائے رکھا تھا؟ اس کی وجہ ہے آپ کی قدرتی مسکراہٹ جو کیمرے کے سامنے
بناوٹی مسکراہٹ سے کہیں زیادہ دل موہ لینے والی ہوتی ہے۔ کوشش کریں کیمرہ
کے سامنے مختلف انداز میں مسکرانے کے بجائے اپنی فطری مسکراہٹ سامنے لائیں |
|
|
5- گروپ تصاویر نہ لیں |
گروپ میں تصاویر لینے سے سب کو ایک ہی انداز میں کھڑا
ہونا پڑتا ہے چاہے وہ انداز آپ کو سوٹ کرتا بھی ہو یا نہیں۔ اس لئے اول تو
کوشش کریں کہ گروپ میں تصاویر نہ بنوائیں اور اگر ضروری ہو تو ہماری اوپر
بتائی ہوئی تکنیک آزمائیں یعنی کیمرہ ترچھا رکھیں تاکہ گروپ کے تمام لوگ
یکساں اسمارٹ نظر آئیں |
|