صرف چند سال میں اتنا کچھ بدل گیا-- چند حیران کن تصاویر جو ظاہر کرتی ہیں کہ دنیا کتنی تبدیل ہوچکی ہے؟

image
 
زلزلے، آتش فشاں، سونامی اور طوفان جیسے قدرتی واقعات کے نتیجے میں ہمارا سیارہ کافی تبدیل ہوچکا ہے جبکہ بعض جگہ پر تبدیلی انسانوں کی وجہ سے بھی ہے- آج ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں، یہ دیکھنے کی کہ حالیہ دہائیوں میں ہماری پیاری زمین کے کچھ کونے کس طرح بدل چکے ہیں۔ بدقسمتی سے، ان میں سے زیادہ تر تبدیلیاں انسانی سرگرمی کا نتیجہ ہیں۔
 
نقشے پر نئے جزائر
دبئی شہر میں حالیہ چند سالوں کے دوران بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی ہے- اور اس دوران اس کی آبادی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے- ایک سیاحتی شہر ہے اور اسی وجہ سے سیاحوں کی تفریح کے لیے یہاں کئی مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیے گئے ہیں-
image
 
رنگ تبدیل کرتا پانی
پہلی نظر میں تنزانیہ کی نائٹرون جھیل کی 1984 کی اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ زمین ہے جبکہ یہ گلابی رنگ کا پانی ہے جس کی وجہ نمک کی زیادتی ہے- تاہم سالوں کے دوران اس میں جراثیم اور الجائی کے پھیلنے کی وجہ سے یہ پانی اپنا رنگ تبدیل کر چکا ہے-
image
 
جنگلات کی کٹائی
بولیویا کے سان جولین میں سویا بین کی کاشت کے لیے جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا اندازہ ان تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے- یقیناً منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی بےدریغ کٹائی بھی ہے-
image
 
گلوبل وارمنگ کا مقابلہ
چین میں بڑے پیمانے پر بجلی کے حصول کے لیے سولر پینل نصب ہیں- اور یہ توانائی حاصل کرنے کا ایک ماحول دوست طریقہ ہے جس سے آلودگی سے بھی بچا جاسکتا ہے- زیادہ سے زیادہ قدرتی طریقے سے توانائی حاصل کرنے والے ممالک میں چین کے علاوہ امریکہ اور جاپان بھی شامل ہیں-
image
 
پگھلتے گلیشیر
دنیا بھر کے گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے بتدریج غائب ہوتے جارہے ہیں- یہ تصاویر امریکہ کے کولمبیا گلیشیر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہائیوں قبل اپنا وجود رکھنے والا گلیشر اب پانی میں تبدیل ہوچکا ہے- یہ گلیشیر درجہ حرارت کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے گلیشیرز میں سے ایک ہے-
image
 
ازبکستان اور قازقستان کے درمیان بحیرہ ارال
یہ ایک اور واضح مثال ہے کہ انسانی لالچ کس قدر تباہ کن ہوسکتی ہے۔ سن 1960 میں، صحرا کے وسط میں کپاس اور دیگر فصلوں کی تیاری کے لئے بحیرہ ارال (جو حقیقت میں ایک جھیل ہے) کے پانی کو موڑنے اور ندی بنانے کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے نے جھیل کو تقریباً مکمل طور پر خشک کردیا کیونکہ کپاس دنیا میں پانی کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی سب سے بڑی فصلوں میں سے ایک ہے۔
image
 
زمین پر نیا سرسبز مقام
امید ہے کہ، اگلی 4 دہائیوں میں، ہم زمین کی تزئین میں اس قسم کی مزید تبدیلیاں دیکھیں گے۔ ان تصاویر میں ماحولیاتی ذخائر کی بحالی کو دیکھا جاسکتا ہے ہے جو چین میں گزشتہ صدی کے دوران خشک ہو رہے تھے۔ "گریٹ گرین وال" کہلانے والے اس اقدام کا مقصد ، پورے علاقے میں اربوں درخت لگا کر زمین کو دوبارہ سے سرسبز بنانا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: