دنیا کے 6 خطرناک آبی جانور جن کے کاٹنے سے انسان کو اگلا سانس لینا بھی نصیب نہیں ہوتا۔۔ کیا آپ ان جانوروں کی پہچان کرسکتے ہیں؟

image
 
کروڑوں، اربوں سال گزر جانے کے بعد بھی سمندر کی دنیا ابھی پوری طرح دریافت نہیں ہوئی۔ آج بھی ایسی عجیب الخلقت مخلوق موجود ہیں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں لیکن یہ اتنی خطرناک ہیں کہ کاٹنے پر فوری طور انسان کی جان لے سکتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ایسے 6 جانوروں کے بارے میں بات کی گئی ہے جو سمندر کے آس پاس رہتے ہیں اور انسانوں کے لئے کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں
 
1. Portuguese Man o’ War
یہ جانور جیلی فش کی طرح دکھائی دیتا ہے اور اس کا ڈنک اتنا تیز اور زہریلا ہوتا ہے ہے کہ مچھلی کو مارنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ یہ جانور بحرِ ہند اور اور بحرِ اوقیانوس میں پایا جاتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوا ہے کہ اس کے ڈنک نے انسان کی جان لے لی ہو
image
 
2- کون گھونگھے
ساحل سمندر کی ریت پر بہت سے گھونگھے موجود ہوتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ زہریلے بھی ہوسکتے ہیں۔ ان گھونگھوں میں بہت بڑے خول والے گھونگھے چھوٹوں کی نسبت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں
image
 
3- سی ارچن
سی ارچن جو دنیا کے تمام سمندروں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ڈنک انسانی ہڈی تک پہنچ کر اثر دکھا سکتا ہے
image
 
4- بیکڈ سمندر سانپ
یہ سمندری جانوں کی غصیلی اور خطرناک قسم ہے اور ان کا زہر فوری طور پر انسانی موت کی وجہ بن سکتا ہے لیکن یہ عام طور پر انسانوں پر حملہ آور نہیں ہوتے اور شدید خطرے کی صورت میں بھی خود کو چانے کی کوشش کرتے ہیں۔
image
 
5. Crown-of-thorns starfish
اسٹار فش کا یہ نا اس کے نوکیلے کانٹوں کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ انسانوں کو اگر اس کا کانٹا چبھ جائے تو اس سے خطرناک درد کے علاوہ کئی دن تک الٹی کی کیفیت ہوسکتی ہے۔
image
 
6- نیلی ڈریگن
یہ چھوٹی سی نیلی مخلوق اتنی پیاری نہیں جتنی لگتی ہے یہ سمندری جانور ٣ سینٹی میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے اس کا زہر بھی کافی خطرناک ہے لیکن یہ اسی وقت ڈنک مارتی ہے جب اسے خطرہ محسوس ہو
image
YOU MAY ALSO LIKE: