حافظ عمر صديق صاحب کا بہترین تجزیہ - فلسطین پر حماس اور یہودیوں کا ٹکراؤ.

فلسطین پر جو حماس اور یہودیوں کا ٹکراؤ ہے، حماس جو تنظیم ہے وہ عقل سے، منہج سے کتاب السنتہ سے بھی نہ واقف اور آری ہے. جہاں پر غیر مسلم کا غلبہ ہے، قوّت میں، تعداد میں، ہتھیار میں. وہاں ان سے مسلّح جدجہد کرنا یہ سب سے بڑی حماقت ہے. اب آپ دیکھیں انہوں نے دو سو میزائل دیکھے ہیں، یہودیوں نے سارے ١٩٨ کے قریب میزائل فضا میں ہی تباہ کر دے، ایک دو گيرے ہيں.

حافظ صاحب نے یہاں پر کسی نوجوان کو ٹوکہ کے بات سنو. (اور یہی آج مسئلہ ہے کے نوجوان بڑوں سے علم اور ان کے تجربہ سے استفادہ نہیں کرتا بس فتوى بازی کے لئے تیّار ہو جاتا ہے).

پھر حافظ صاحب نے فرمایا: انہوں نے جو مارے ہیں، اب تک ١٠٠ کے قریب فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، ٥٠٠ زخمی ہو گئے ہیں، یہ کہاں کی عقل مندی ہے؟

کروڑوں یہودیوں عيسايوں سے ایک مسلمان کی حرمت زیادہ ہے. کس کی حرمت زیادہ ہے؟ (مسلمان کی). ہم کہتے ہیں کہ ان پر دباؤ ڈالیں، بات بیٹھ کر کریں. پچھلے سالوں میں بھی لڑائی شروع کی، مار مار کے انہوں نے حشر نشر کر دیا. پھر جا کر جی بیٹھ جاؤ. بیٹھ جاؤ.. لڑائی شروع حماس کی اس طرح کی حرکتوں کا نقصان، مسلمانوں کو، امّت کو بھرنا پڑ رہا ہے.

اور آپ کو ایک اور بات بتاتا ہوں کہ حماس اور اسطرح کی جو تنظیمیں ہیں، ان میں بڑے سارے جو ان کے قائدین ہیں، بدعقیدہ بھی ہیں، جیسے قادیانی ہیں نہ، ایسے بھاءئی ہیں جن کا یہ عقیدہ ہے کہ بهاء الله، الله کا رسول ہے (نعوذ بالله). اور وہ حملے کرتے ہیں اور حملوں کا نقصان کس کو ہوتا ہے، امّت مسلمہ کو. اہل السنتہ کو. مسجد کے نمازیوں کو. بھائی اسلام کے اندر خروج کی شرائط ہیں. مجھے یہ بتائیں کے حضرت حسیں کی شان اور ان کی ہیبت سے بڑھ کر کسی کی ہیبت ہے؟ ان کے ساتھ حاکمِ وقت نے کیا کیا؟ کسی سے پوشیدہ ہے، یہ چیز؟ تو جب امّت میں ان کی شان سے کسی کی زیادہ نہیں، علماء کہتے ہیں حاکم کافر بھی ہو تو اس کے خلاف خروج نہ کریں. کیا ہوگا وہ مارے گا. اور وہ مار رہے ہیں، نقصان کس کا ہوا ہے. ایک قتل سے بات چلی تھی،١٠٠ بندہ اب تک شہید ہوگیا ہوا ہے. اور کب یہ سلسلہ روکے گا پتہ ہی نہیں. تو جب اس ملک پر یہودیوں کا قبضہ ہے،، ان کا تسلّط ہے، ان کی رِِٹ ہے، ان کی قوّت ہے اور مسلمان وہاں پر مجبور ہیں، مقهور ہیں، مظلوم ہیں. بے بس ہیں، تو پھر نقصان.. جیسے کشمیر میں بھی مجاہد پاکستان سے گیا ہے دو فائر کر کے آگیا، بھاگ گیا، پاکستان میں غازی ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے، اور اُدھر مارٹر گولے پھینک پھینک کے پورے گاؤں انہوں نے تباہ کر دیا.

کہاں کی عقلمندی ہے؟
ستر سال سے مر کون رہا ہے؟ کشمیری مسلمان.

لڑاؤ فوجیں. لاہور سے چڑھاؤ اُدھر امرتسر. فوجیں لڑاؤ گے پھر نتیجہ نکلے گا. یا ہمارے ملک میں قبضہ ہو جاۓ گا یا ان پر قبضہ ہو جاۓ گا. خود جنگ بندی کے معادے كيے ہیں، پراکسی وار کر کے نقصان کس کا ہوتا ہے؟ بولو یار! امّت کا، مسلمانوں کا. كبھی وہاں پر بنيے کافر مارے ہوں؟ یہ پراکسی وار ہے، یہ امریکہ، سى آئى اے مسلمان حکمرانوں کو استعمال کر کے، تنظیمیں بناتے ہیں، اور پھر ان سے مقاصد لیتے ہیں. ان کو توڑتے ہیں. اب داعيش, یہاں پر کئی کملے پاگل نوجوان.. داعيش، داعيش ڈيبیاں لگی ہوئى ہیں، امیرالمو'منین بغدادی، او میں نے کہا فٹے منہ تمھاری عقل کا بھی ماتم کرنا چاہے. عراق کے اندر شیعہ مار رہے ہیں. کون مار رہے ہیں؟ شیعہ. تو امیر المو'منین اسی شام کا دوسرا بارڈر یہودیوں کو لگتا ہے، شیعہ ماری جاؤ تو یہودی ایک بھی نہیں مارنا. یہ کیسا اسلام ہے؟ جو مسلمانوں کا گروہ ہے، اس کو مارنا ہے، اور جو خبیث قسم کے کافر ہیں. (الله تعالى نے قرآن میں ارشاد فرمایا:

لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا ۖ

یقیناً آپ ایمان والوں کا سب سے زیاده دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے
(سورة المائدة : 5 آيت: 82)

حافظ صاحب یہاں پر وہ طنزیہ الفاظ استعمال کر رہے ہیں, آفسوس کے یہ کچھ بہت سے لوگوں کی طرف سے ہو رہا ہے:

مسلمانوں کو مارو، فوج کو مارو، پولیس کو مارو، عوام کو مارو، بینک لوٹو، جبری زناء کرو، مسلمانوں کے ساتھ. کون کر رہے ہیں، امیر الموننین. امریکی کوئی نہیں مارنا، یہودی کوئی نہیں مارنا. وہ یہ کیسا جہاد ہے؟ سمجھ نہیں آتی آپ لوگوں کو؟ اسلام میں جہاد مسلمان کے خلاف نہیں؟ کس کا خلاف ہے؟ کافروں کے. کافروں سے جپهے مارتے ہیں (یعنی ان کو گلے لگاتے ہیں)، ان سے ڈالر لیتے ہیں اور قتل کسی کو کرتے ہیں؟ (مسلمانوں کو). یہ خوارج ہیں، الله کے نبی نے (بتایا تھا کہ) یہی فتنہ ہے جس کے بارے میں خبردار کیا ہے.

تو بندے کو اتنا جذباتی نہیں ہونا چاہيے، کے وہ کسی کی عداوت میں حد سے بڑه جاۓ.

باقی کلپ کو آپ حافظ عمر صدیق صاحب کے الخیر میڈیا چینل سے سن اور دیکھ سکتے ہیں.
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 412245 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.