|
|
کپڑوں کی دھلائی کے لئے واشنگ مشین کے استعمال کو محفوظ
اور بہترین سمجھا جاتا ہے جبکہ اکثر اس کے بالکل الٹ ہوتا ہے۔ واشنگ مشین
میں دھلنے کے بعد کپڑے یا تو صحیح سے صاف نہیں ہوتے یا پھر اپنی مخصوص چمک
دمک کھو دیتے ہیں اس کی وجہ وہ غلطیاں ہیں جو واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے
ہوئے ہم کرتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کونسی غلطیاں ہیں جو آپ کے قیمتی
کپڑوں کو خراب کررہی ہیں تاکہ آپ بروقت ان غلطیوں کو سدھار سکیں |
|
1- زیادہ داغ والے کپڑے |
بہت سارے داغ والے کپڑوں کو ایک ساتھ واشنگ مشین میں ڈال
کر صاف دھلائی کی امید رکھنا ٹھیک نہیں۔ بہتر ہوگا مخصوص داغ نکالنے کے لئے
کپڑوں پر کچھ گھریلو ٹوٹکے آزما لیے جائیں یا پھر کم سے کم کپڑوں کو الگ
الگ دھویا جائے تاکہ مشین صحیح طرح اپنا کام کرسکے- |
|
2- بہت زیادہ سرف |
سرف یا کوئی بھی ڈیٹرجنٹ اتنی ہی مقدار میں استعمال کیا
جائے جتنا کہ اس کے پیکٹ پر لکھا گیا ہے۔ اس سے زائد مقدار میں استعمال سے
کپڑوں میں ناخوشگوار تیز بو پیدا ہوسکتی ہے اور یہ جلدی انفیکشن کا باعث
بھی ہوسکتا ہے۔ اگر کپڑے زیادہ میلے ہیں تو انھیں دو بار مشین میں دھو لیں- |
|
|
|
3- انڈر گارمنٹس کو مشین
میں نہ دھوئیں |
انڈر گارمنٹس کو ہاتھ سے دھونا اور کئی بار سادے پانی سے
کھنگالنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ نازک کپڑے کے بنے ہوتے ہیں اور مشین میں
دھلنے سے ڈھیلے ہوسکتے ہیں |
|
4- دھونے کے بعد خشک
کرنے کا عمل |
واشنگ مشین میں دیا گیا ڈرائیر ایک وقت میں سب کپڑوں کو
ایک ہی طرح خشک کرے گا اس لئے کپڑوں کو ان کی نوعیت کے حساب سے سکھائیں۔
اونی کپڑوں کو مشین کے بجائے کھلی ہوا میں بغیر لٹکائے سکھائیں تاکہ ان کی
ساخت برقرار رہے- |
|
5- درجہ حرارت |
یہ سمجھا جاتا ہے کہ جتنا زیادہ درجہ حرارت ہوگا کپڑوں
کی دھلائی اتنی ہی اچھی ہوگی جبکہ ایسا نہیں ہے۔ زیادہ درجہ حرارت پر
دھلائی کپڑوں کے تانے بانے اور رنگت کمزور کردیتی ہے۔ صرف تولیہ یا بہت
زیادہ موٹے کپڑے کو زیادہ درجہ حرارت پر دھویا جاسکتا ہے- |
|
|
|
6- مہینے میں ایک بار یہ طریقہ آزمائیں |
مسلسل کپڑے دھونے سے مشین بھی گندی ہوجاتی ہے اور کپڑوں پر سفید دھبے
چھوڑنے لگتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے مہینے میں ایک بار مشین میں پانی بھر
کے ایک چمچ سرف اور چار کپ سرکہ ڈال کر مشین چلائیں۔ اس سے مشین اندر سے
صاف ہوجائے گی- |