|
|
حیرت انگیز طور پر کسی اجنبی سے ملاقات میں صرف ٧ سیکنڈ
کے اندر ہی ہم یہ طے کرسکتے ہیں کہ وہ ہمیں پسند ہے یا نہیں۔ مزے کی بات یہ
ہے کہ 7 سیکنڈ دونوں اجنبیوں کے لئے ایک جتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ یوں کہیں
ہمارے پاس کسی نئے شخص کو متاثر کرنے یا اس سے دوستی کرنے کے لئے نفسیاتی
اعتبار سے صرف چند سیکنڈز کا وقت ہی ہوتا ہے۔ اب اس وقت کو کیسے استعمال
کرنا ہے اور کس طرح نئے لوگوں سے دوستانہ تعلقات بنانے ہیں اس کا جواب آپ
کو اس آرٹیکل میں ملے گا |
|
1- آنکھوں میں براہِ راست دیکھنا |
کسی کی آنکھوں میں براہِ راست دیکھنا پہلا رابطہ اور خود
پر مکمل اعتماد ہونے کی نشانی ہے۔ ظاہر ہے بولنے اور سننے سے پہلے کسی کو
پہلے دیکھنا ضروری ہے اس لئے کسی کی آنکھوں میں جھانکنے کے لئے اپنی نظروں
میں نرمی اور احترام کے جذبات پیدا کریں |
|
2- مسکرائیں پھر دنیا آپ کے ساتھ مسکرائے گی |
ایک خیر سگالی سے بھرپور مسکراہٹ کا نعم البدل تو شاید
ہی کوئی ہو۔ مسکراہٹ سے ہی لوگ آپ کی شخصیت کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں۔
زرا سوچیں اگر کوئی آپ سے بنا مسکرائے بات کرے تو یقیناً آپ اسے مغرور اور
متکبر سمجھیں گے۔ بس یہی توقع دوسرے بھی آپ سے رکھتے ہیں |
|
|
|
3- سلام میں پہل |
سلام میں پہل کا مذہب بھی حکم دیتا ہے اور یہ گفتگو شروع
کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ادھر ادھر کے جھوٹے بہانے تلاش کرنے کے بجائے
سلام میں پہل آپ کا مقصد اور نیک نیتی واضح کرے گا جس سے سامنے والا آپ کے
اخلاق کا معترف ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا |
|
4- بات چیت میں سامنے والے کی دلچسپی دیکھیں |
کسی اجنبی کو دوست بنانے میں گفتگو کا کردار بہت اہم ہے
اس لئے آپ کو سامنے والے کی پسند ناپسند کا خیال رکھنا ہوگا۔ ایسے موضوعات
جن پر متضاد رائے کا خدشہ ہو ان کو پہلی ملاقات میں زیرِ بحث لانا مناسب
نہیں اس سلسلے میں سیاست کی مثال لی جاسکتی ہے۔ چونکہ یہ ایک حساس موضوع
ہوتا ہے اس لئے کسی سے سیاست پر اس وقت تک بات کرنا مناسب نہیں جب تک آپ
دونوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہ ہوجائے |
|
5- منفی سوچوں سے بچیں |
کسی سے ملاقات کے وقت آپ بھی اس کے بارے میں رائے قائم
کررہے ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اپنے چہرے کلے اتار چڑھاؤ کا خیال رکھیں
اگر سامنے والے کی کوئی بات آپ کو عجیب محسوس ہورہی ہے تو اسے چہرے سے ظاہر
نہ کریں ورہ ہوسکتا ہے کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر آپ مستقبل کا ایک بہت
اچھا دوست کھودیں |
|