|
|
ہم میں سے کچھ لوگ بہت زیادہ خواب دیکھنے کے عادی ہوتے
ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھوں نے شاذونادر ہی کوئی خواب دیکھا ہوتا
ہے۔ کثرت سے خواب دیکھنے والے لوگ اکثر کوئی ایسا خواب دیکھ لیتے ہیں جو
انھیں چونکانے کا باعث بن جاتا ہے یا پھر بار بار ایک ہی خواب آنے لگے تو
کچھ لوگ اسے مستقبل میں پیش آنے والے واقعات سے جوڑ لیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے
مطابق امریکہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد خوابوں کے سچ ہونے ہونے پر یقین
رکھتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم نے ایسے ماہرین کی رائے شامل کی ہے جن کے مطابق
وہ خوابوں کا مطلب سمجھ سکتے ہیں البتہ اس آرٹیکل کو صرف تفریحی غرض سے
پڑھنا بہتر ہوگا |
|
1- اونچائی سے گرنا |
یہ خواب لوگوں کو بہت زیادہ پریشان کرتا ہے اور عام طور
پر سمجھا جاتا ہے کہ اونچائی سے بار بار گرنےکا خواب آنا موت کے قریب آنے
کی نشانی ہے۔ جبکہ ماہرین کے مطابق اس طرح کے خواب ہماری ذہنی پریشانی کو
واضح کرتے ہیں۔ اگر ہم کسی بات پر مخمصے کا شکار ہوں اور فیصلہ نا کرپارہے
ہوں تب اونچائی سے گرنے کے خواب آتے ہیں |
|
|
|
2- خواب میں مرجانا |
خواب میں اپنے آپ کو یا کسی پیارے کی موت کو دیکھنا ڈر
اور خوف کی نشانی ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے گھر، نوکری یا کسی بھی قسم کی
تبدیلی خوف کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ان کا ذہن اسے قبول نہیں کرپاتا۔ ایسی
کیفیت میں اکثر خواب میں موت نظر آتی ہے |
|
3- اڑنا |
علمِ نجوم کے ماہر والیس کہتے ہیں کہ خوابوں
میں خود کو اڑتے ہوئے دیکھنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو بہت جلد ان چاہی
ذمہ داریوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے جن کی وجہ سے آپ پریشانی کا شکار تھے
|
|
4- سانپ
دیکھنا |
خوابوں کا علم رکھنے والے ایک بزرگ لوری
لوئین برگ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ سانپ یا کوئی اور رینگنے والا خطرناک
جانور خواب میں آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی صحت خراب ہونے کا اندیشہ
ہے یا کسی ایسے شخص سے خطرہ بھی ہوسکتا ہے جو بظاہر بے ضرر معلوم ہورہا ہو۔
جب خواب میں ایسا جانور نظر آئے تو بہتر ہے اپنے اردگرد لوگوں سے معاملات
سدھار لئے جائیں۔ |
|
5- پانی |
ایک آرٹیکل میں لوئین برگ کہتے ہیں کہ پانی
جذبات کی علامت ہے۔ صاف پانی خوشی اور اطمینان جبکہ کیچڑ غم کی علامت ہے۔
جبکہ طوفان کی تیز لہروں میں پھنس جانا شدید جذبات کی نشانی ہے |
|
6- کسی چیز
کی تلاش کرنا |
خواب میں کسی چیز کو بغیر سوچے تلاش کرنے کا
مطلب ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کیوں بے چین ہیں۔ |
|