گل احمد آئیڈیاز لایا سیزن کی سب سے بڑی سیل آپ بھی فائدہ اٹھائیے!

گل احمد آئیڈیاز لایا سیزن کی سب سے بڑی سیل جس میں دی جائے گی 70 فیصد تک خصوصی رعایت۔ جی ہاں۔ گل احمد کی گریٹ سمر سیل میں ہزاروں مصنوعات پر 70 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے- قیمتوں میں حیرت انگیز رعایت کے ساتھ بہترین کوالٹی اشیاء پر مشتمل یہ سیل نظر انداز کرنا اتنا آسان نہیں۔
 
image
 
خوبصورت رنگوں سے مزین خواتین کے ہر قسم کے لباس سیل کا حصہ ہیں جن کے ساتھ میچنگ جوتے اور بیگز کی بھی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ اس کے علاوہ مردانہ لباس بھی موجود ہیں جو شخصت کو جاذب نظر بنانے کی خاصیت رکھتے ہیں
 
image
 
موسم گرما کی تپش کو مات دیتے ٹھنڈے، خوشگوار ہوا کے جھونکے کی مانند دیدہ زیب پرنٹ والی لان یقیناً آپ کی اولین ترجیح ہوگی لیکن گل احمد اسٹور میں خواتین کے لئے اس سے کہیں زیادہ وسیع ورائٹی موجود ہے جس میں ڈیجیٹل پرنٹس کی کرتیاں اور سلے سلائے لباس بھی موجود ہیں۔ یوں کہیے کہ صارفین کی پسند اور ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی-
 
image
 
کسی بھی لباس کو مزید چار چاند لگانے کے لئے دیگر لوازمات کی بھی ضرورت ہوتی ہے جن میں میچنگ بیگ اور جوتوں کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ صارفین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گل احمد گریٹ سمر سیل میں ٹرینڈنگ بیگز اور اسسیسریز کی وسیع رینج متعارف کروائی گئی ہے جو کسی بھی ایونٹ میں آپ کی شخصیت کو نمایاں کرنے کے لئے کافی ہوگی اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ تمام ایسیسسریز بہت کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
 
image
 
یہ سیل مردوں کے لیے بھی ایک بہترین موقع ہے خود میں تبدیلی لانے کا۔ مغربی طرز کے مردانہ لباس اور مختلف ڈیزائن کی شرٹس 70 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر حاصل کریں۔ اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو ابھی اسٹور پر جا کر دیکھیں-
 
image
 
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ آئیڈیاز صرف لباس تک ہی محدود نہیں بلکہ گھر کے لیے بھی خوبصورت اشیاء بناتا ہے- اب آپ کے بیڈروم کو نیا اور حسین بنانے کے لئے خوبصورت رنگوں کی بیڈ شیٹس، تکیہ غلاف کے سیٹس، تولیہ وغیرہ بھی سیل میں کم قیمت پر فروخت کررہا ہے۔
 
image
 
اتنا ہی نہیں بلکہ مکمل دلہن سیٹ کی خریداری پر 70 فیصد کی حیرت انگیز رعایت دی جارہی ہے یعنی شاندار جہیز بھی اب قیمت پر۔ یہ سیل گل احمد آئیڈیاز کے 100 سے زائد اسٹورز پر لگائی جارہی ہے جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جارہا ہے- اس کے علاوہ آپ اس سیل سے ویب سائٹ کے ذریعے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: