کیا یہ جرم ہے... مریم نواز لسی کیوں نہیں پیتیں؟ وجہ ایسی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

image
 
اگر آپ لاہور جائیں لیکن وہاں کی روایتی لسی نہ پئیں تو یہ اس شہر کے ساتھ زیادتی ہے- جی ہاں یہ مذاق نہیں ہے لاہور کی شہرت کی ایک وجہ وہاں کی لسی بھی ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور میں بڑی سیاسی طاقت رکھنے والی سیاسی جماعات پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لسی نہیں پیتیں-
 
ایک وائرل تصویر میں مریم نواز نے اسٹیل کا ایک گلاس تھام رکھا ہے اور یہیں سے ایک نئے اور دلچسپ تنازعے نے جنم لیا جب ایک ٹوئیٹر صارف نے مریم نواز کی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ “ کیا میڈم آپ لسی پی رہی ہیں“-
 
 
جوابی ٹوئیٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ “ کاش ایسا ہوسکتا کہ میں روز لسی پیتی- لیکن اپنے وزن کا خیال رکھتے ہوئے میں صرف کافی پیتی ہوں“-
 
اس جواب کے بعد ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ لاہوری ہو اور لسی نہ پیے یہ تو جرم ہے“- جس کے جواب میں مریم نواز نے ایموجی کا سہارا لیتے ہوئے صرف اتنا کہا “ ہے نا؟“-
 
 
یہ یقینی طور پر بہت سارے وزن کم کرنے والوں بالخصوص عوامی شخصیات کی ایک خاص جدوجہد ہے۔
 
چونکہ لسی میٹھی اور اس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم، لسی خالص طور پر دہی سے بنتی ہے یعنی پروبائیوٹکس، پروٹین، اور کیلشیم کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے جو آپ کے آنت اور مجموعی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔
 
تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوئی بعض ٹوئٹر صارفین نے اس بات پر بھی سوال اٹھا دیا کہ اسٹیل کے گلاس میں کافی کون پیتا ہے؟ اور اس سوال پر بھی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے-
 
 
 
 
YOU MAY ALSO LIKE: