یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔۔۔ ایسے کپڑے جو بچوں کو نہیں پہنانے چاہئیں

image
 
اگر آپ کا بچہ کہیں جانے سے پہلے تیار ہوتے ہوئے روتا ہے یا غصہ کرتا ہے یا پھر جو کپڑے آپ اس کے لئے خریدتے ہیں انھیں پسند نہیں کرتا تو آپ کو یہ جان لینا چاہئیے کہ آپ کا بچہ آپ کے لائے گئے کپڑوں سے تنگ ہے۔ اکثر والدین فیشن، جدت یا بچوں کے تحفظ کی خاطر ایسے کپڑے خرید لیتے ہیں جو بچوں کے لئے جسمانی طور پر الجھن کا سبب بنتے ہیں یا پھر ان کی بناوٹ کچھ اس طرز کی ہوتی ہے کہ بچوں کے دوست ہی ان کا مذاق اڑانا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں کچھ ایسے کپڑوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو بچوں کو بالکل پسند نہیں آتے۔
 
1- بٹن اور موتیوں والے کپڑے
آرائشی بٹن اور موتیوں والے کپڑے بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اکثر بچوں کو بٹن وغیرہ منہ میں لینے کی عادت ہوتی ہے وہ غلطی سے بٹن نگل بھی لیتے ہیں جو ان کے حلق میں پھنس جاتا ہے۔
 
image
 
2- لمبے اسکارف
بچوں کو لمبے اسکارف پہنانا بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ ان سے گرہ لگنے یا بچوں کی گردن کے گرد پھنس جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اگر بچے زیادہ چھوٹے ہوں تو وہ کسی بڑے کی مدد کے بغیر خود کو گرہ سے آذاد نہیں کرپاتے۔
 
3- ٹرٹل نیک یا چھوٹے گلے والے کپڑے
چھوٹے اور تنگ گلے والے کپڑے بھی بچوں کے لئے الجھن کا سبب بنتے ہیں۔ مائیں عام طور پر سردی سے بچانے کے لئے پورے گلے کے کپڑے پہنا دیتی ہیں جو پہلے تو پہننے اور اتارنے میں مشکل ہوتے ہیں، ہاتھ آستین میں ڈالنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اس کے علاوہ ان کپڑوں سے گھٹن بھی محسوس ہوتی پے
 
4- رنگ برنگے، موٹے تلوے والے جوتے
فینسی کے چکر میں ماں باپ بچوں کو بھاری اور رنگ برنگے جوتے دلادیتے ہیں۔ اگر بچہ چھوٹا ہے تو وہ ایسے جوتے رنگین ہونے کی وجہ سے پسند کرسکتا ہے لیکن اگر بچہ تھوڑا بڑا ہے تو اسے ایسے جوتوں میں بھاگنے یا چلنے میں دقت ہوسکتی ہے۔ کھیلنے کودنے والے بچے جوتوں میں بناوٹ سے زیادہ آرام کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
5- اونی ٹوپے اور ہیٹ
اگر ٹوپی سخت اور تنگ ہو تو بچے کے سر میں درد ہوسکتا ہے اس کے علاوہ مخصوص عمر کے بعد آرئشی ٹوپیاں پہننے سے بچوں کے دوست ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ بجائے ٹوپی کے ایسا ہوڈی خریدا جاسکتا ہے جس میں ٹوپا بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ جدید فیشن کے ساتھ بچوں کو گرم ھی رکھتا ہے۔
 
6- لیبل والے کپڑے
کسی شرٹ، یا ٹراؤزر کو بچہ بار بار پھینکنے لگے تو سمجھ جائیں اس کی بناوٹ میں کوئی مسئلہ ہے۔ کپڑوں کے پیچھے برانڈ کا دیا گیا لیبل بچوں کو انتہائی ناگوار لگتا ہے اورر انھیں مستقل چبھن کا احساس ہوتا ہے۔
 
image
 
7- بالغ افراد جیسے کپڑے
خاص طور پر چھوٹی بچیوں کو بڑی عمر کے خواتین پہنانا بالکل مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ انھیں سنبھالنے کے قابل نہیں ہوتیں اور ذہن پر بھی اچھا اثر نہیں پڑتا۔ فیشن کے نام پر کم عمر بچیوں کو بڑی عمر کی لڑکیوں کے لباس مثلاً ساڑھی یا لہنگا وغیرہ پہنایا جاتا ہے جو بالکل مناسب نہیں
YOU MAY ALSO LIKE: