|
|
اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 6 سال قبل
والدین سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے گھر کے عقبی صحن میں گڑھا کھودنا شروع
کردیا اور اب یہ گڑھا ایک زیرِ زمین غار کی شکل اختیار کرچکا ہے- |
|
Andres Canto کی عمر اس وقت 14 برس تھی جب اس کی اپنے
والدین سے بحث ہوئی جو اسے ٹریک سوٹ پہن کر شہر میں گھومنے کی اجازت نہیں
دے رہے تھے- اجازت نہ ملنے پر اینڈرس نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر پر ہی رہ کر
اپنا غصہ نکالنے کے لیے صحن میں گڑھا کھودے گا- |
|
|
|
یہ کوئی باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں تھی معاملہ صرف ایک
سوراخ سے شروع ہوا تھا اور روز شام کو کلاس لینے کے بعد اینڈرس گڑھا کھودنا
شروع کردیتا- وہ اتنا ہی کھودتا جتنے میں اسے لطف آتا اور اس گڑھے کو
روزانہ تھوڑ تھوڑا بڑھاتا جارہا تھا- |
|
یہاں تک کہ اس نے اپنی مدد کے لیے ایک دوست کو بھی شامل
کرلیا اور ان دونوں نے مل کر اس گڑھے کو ایک متاثر کن غار میں تبدیل کردیا- |
|
|
|
اینڈرس کا کہنا ہے کہ ، "میرے والدین چاہتے تھے کہ میں گاؤں جانے کے لئے
کپڑے تبدیل کروں، لیکن میں ٹریک سوٹ پہن کر جانا چاہتا تھا، تاکہ میں گاؤں
میں گھوم سکوں۔" انہوں نے مجھے بتایا کہ میں اس طرح کے کپڑے پہنے باہر نہیں
جا سکتا، اور میں نے کہا:‘ کوئی فکر نہیں، میں خود تفریح کرسکتا ہوں ،
’اور میں گھر کے پچھلے حصے میں گیا اور ایک سوراخ کھودنا شروع کریا۔ |
|
اینڈرس اس کا دوست روزانہ 14 گھنٹے کام کیا کرتے تھے لیکن جب انہوں نے اپنے
کھودنے والے اوزاروں میں نیومیٹک ڈرل شامل کی تو ان کے کام میں تیزی آگئی-
تاہم غار میں بنائے گئے دونوں کمروں ان دونوں دوستوں نے اپنے ہاتھوں سے ہی
تیار کیے تھے جبکہ مٹی کو بھی ایک بالٹی میں ڈال کر باہر پھینکا جاتا تھا- |
|
اس غار کے کمروں کی چھت کو مضبوط بنانے کے لیے محرابوں اور ستونوں کا
استعمال کیا گیا ہے- اینڈرس کا دعویٰ ہے کہ اس عمارت کی تیاری میں استعمال
ہونے والے میٹریل پر صرف 60 ڈالر کی لاگت آئی ہے- |
|
|
|
زیرِ زمین رہائش اختیار کرنے کے کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا اعتراف خود
اینڈرس بھی کرتے ہیں- اینڈرس کہتے ہیں بارش ہونے پر انہیں سیلاب جیسی
صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اس کے علاوہ مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے بھی
اندر اکثر چلتے دکھائی دیتے ہیں- تاہم اپنی ذاتی رہائش گاہ کے لیے قربانی
دی جاسکتی ہے- |
|
اینڈرس مکمل وقت اس غار میں نہیں گزارتے بلکہ اپنے فارغ اوقات میں یہاں
آجاتے ہیں- یہاں انہوں نے وائی فائی اور بجلی کی سہولت کے علاوہ ہیٹنگ سسٹم
بھی نصب کر رکھا ہے- |