اس جنگل میں کیا ہوا تھا؟ سینکڑوں سال پرانا درخت جو مسلسل جل رہا ہے

image
 
سائنسدانوں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں sequoia کا ایسا دیوقامت دریافت کیا ہے جو گزشتہ تقریباً ایک سال سے مسلسل سلگ رہا ہے اور دھواں دے رہا ہے- اس جنگل میں تقریباً ایک سال قبل وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی-
 
گزشتہ سال اگست میں لگنے والی اس آگ کی لپیٹ میں 150,000 ایکڑ پر پھیلی زمین آئی تھی جس میں کم سے کم sequoia درختوں کے دس جھنڈ بھی شامل تھے-
 
کوئی نہیں جانتا کہ اس آگ نے کتنے ایسے قدیم درختوں کو جلایا- لیکن یہ بات یقینی ہے ایک درخت ضرور ایسا ہے جو گزشتہ ایک سال سے جل رہا ہے اور اس میں سے دھواں بھی نکل رہا ہے-
 
image
 
یہ درخت اس ماہ کے آغاز میں اس وقت دریافت ہوا جو نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے یہاں کا سروے کیا جارہا تھا- اس دوران جب ماہرین کو ایک مقام سے دھواں نکلتے دکھائی دیا تو انہوں نے کیمرے کے لینس سے اس بات کا پتہ لگایا کہ یہ دھواں صرف ایک ہی درخت سے نکل رہا ہے-
 
یہ درخت سینکڑوں سال پرانا ہے اور اب بھی اپنی جگہ پر کھڑا ہے جبکہ اس کے اندر گزشتہ سال لگنے والی آگ اب بھی موجود ہے-
 
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ درخت کے دیوقامت تنے نے موسم سرما میں بارش اور برف باری سے آگ کو محفوظ کیا۔ لکڑی جلانے والے چولہے کی طرح، درخت کا اندرونی حصہ آگ کو جلائے رکھنے کے لیے اسے آکسیجن فراہم کرتا رہا ہے۔
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیکوئیا کے درخت اپنے بیجوں کو پھیلانے اور نئے پودوں کو اگانے کے لئے آگ پر انحصار کرتے ہیں۔
 
اگرچہ درختوں سے مہینوں بعد بھی دھواں اٹھنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن ایک درخت کا مسلسل ایک سال سے جلنا باعث تشویش ضرور ہے- یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ علاقہ کتنا خشک ہے اور یہاں خشک سالی بڑھتی جارہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: