ویڈیو کال میں چہرا خراب نظر آتا ہے تو یہ 4 طریقے آزما کر شخصیت کو نمایاں بنائیں

image
 
دور دراز کسی کو انٹرویو دینا ہو یا آن لائن لیکچر دینا ہو، وڈیو کالز نے اس کام کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اور اب سوچا جائے تو کورونا کی وباء میں وڈیو کالز کی صحیح اہمیت سمجھ آئی ہے کیوں کہ لوگ آج کل رشتہ داروں سے ملنے کے بجائے وڈیو کالز کو ہی ترجیح دیتے ہیں یہاں تک کہ اسکول، کالج کی پڑھائی بھی وڈیو کالز تک محدود ہوگئی ہے۔ ایسے میں اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ وڈیو کال میں ان کا چہرہ سوجا ہوا نظر آرہا ہے تو کوئی اپنی رنگت سے غیر مطمئن نظر آتا ہے۔ اسی مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم اس آرٹیکل میں کچھ ایسے طریقے بتانے جارہے ہیں جن سے آپ وڈیو کالز میں اپنا “لک“ بہتر بنا سکتے ہیں۔
 
1- روشنی کا بہترین انتظام
روشنی کا مناسب انتظام ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر کم روشنی ہوگی تو دیکھنے والے کو آپ کا چہرہ دھندلا نظر آئے گا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اندھیرے کی وجہ سے چہرہ صاف نظر ہی نہ آئے جس سے پہلی نظر پڑتے ہی آپ کی شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔ اس لئے کوش کریں کہ ہائی ولٹیج بلب کے نیچے کیمرہ یا موبائل سے وڈیو کال کریں۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو کھڑکی میں سورج کی روشنی کے سامنے وڈیو کالز کو ترجیح دیں۔ سیلفی کیمرہ کے ساتھ دے گئے روشنی کے آپشن کو بھی استعمال کر کے یہ مشکل آسان کی جاسکتی ہے۔
image
 
2- اونچائی
فرنٹ کیمرہ کھولنے سے چہرہ ایک دم غیر معمولی طور پر موٹا اور بھاری نظر آتا ہے اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایڈجسٹیبل لیپ ٹاپ اسٹینڈ یا سیلفی اسٹینڈ خرید لیں اور اگر فوری طور پر ایسا ممکن نہیں تو چند کتابیں ایک کے اوپر ایک رکھ کر یا کسی اونچے اسٹول پر لیپ ٹاپ رکھ کر وڈیو کال کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ اونچائی بہت زیادہ نہ ہو اور کیمرہ آپ کے آئی لیول پو ہر اور تھوڑا فاصلے پر ہو۔
image
 
3- پس منظر
وڈیو کالز میں دیکھنے والے کی نظر آپ پر ہی مرکوز ہونی چاہیئے اس لئے پس منظر ایسا ہو جو دیکھنے والے کو بار بار دھیان بٹانے پر مجبور نہ کرررہا ہو۔ بہترین نتائج کے لئے کسی گہرے رنگ کی دیوار یا پردے کو بیک گراؤنڈ میں لے کر وڈیو کال کریں۔ بازار میں اس مقصد کے لئے بنے بنائے لکڑی کے بیک گراؤنڈز بھی ملتے ہیں جنھیں کہیں بھی رکھ کر کالز کی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ زوم کے زریعے وڈیو کالز کررہے ہیں تو اس میں آن لائن بھی بیک گراؤنڈڈ تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے۔
image
 
4- نروس نا ہوں
وڈیو کالز کے دوران نروس ہونا یا گھبراہٹ سے آپ اپنا مثبت تاثر چھوڑنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اگر فوری طور پر آپ لائٹ یا بیک گراؤنڈ تبدیل نہیں کرسکتے تو کم سے کم اپنی خوداعتمادی بحال رکھیں اور کسی بھی صورت پریشان ہوکر اپنا امیج خراب نہ کریں
image
YOU MAY ALSO LIKE: