شبِ معراج ، 27 رجب سن 30 عامل فیل

رجب المرجب کا مہینہ پورا توبہ و استغفار کے لیے مخصوص ہے مگر افضلیت 27 ویں کی شب ہے اس رات اللہ نے اپنے حبیب محمد صلی اللہ علییہ وآلیہ وسلم کو عرشِ بریں پر بلایا تھا۔ اس رات جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے زمین پر تشریف لائے اس وقت محمد (ص) آرام فرما رہے تھے جبرائیل نے آپ کو جگایا اور اللہ کا پیغام سنایا، آپ (ص) اٹھے اور سفر معراج پر روانہ ہوئے سب سے پہلے خانۂ خدا کی زیارت کی پھر مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے وہاں سے آسمانوں کی طرف محوِ پرواز ہوئے ساتوں آسمانوں سے ہوتے ہوئے آپ (ص) سدرۃالمنتہٰی پہنچے ، یہاں جبرائیل نے آپ سے فرمایا کہ وہ یہاں سے آگے نہیں جاسکتا ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو ہو جل جائے گا۔ یہاں سے محمد (ص) نے اکیلے سفر کیا جب تک کہ براق (آپ (ص) کی سواری) ایک خاص مقام پر پہنچ کر رک نہیں گئی۔ وہاں سے آپ پھر چلے اور کعبہ قوسین و ادنیٰ پہنچے یہاں آپ نے اللہ سے کلام کیا ،اس سفر میں نہ صرف آپ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئی بلکہ ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی تمام انبیأ سے ملاقات کرائی گئی ۔

معراج سے واپسی پر اللہ نے ۵ وقت کی نماز فرض کی تمام عالمِ اسلام کے لیے۔ آج کی رات عبادت کے لیے افضل ترین رات ہے جو آج رات عبادت کرتا ہے اور دن کو روزہ رکھتاہے اس کو 70 سال کے روزے رکھنے کے برابر ثواب ملتا ہے

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ :

”جو معراج پر یقین نہیں رکھتا وہ ھم میں سے نہیں“

قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے

وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے۔ (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر1)

آج رات کے اعمال کے بارے میں حضور (ص) نے فرمایا کہ عشأ کی نماز پڑھ کر تھوڑا سولینے کے بعد آدھی رات سے پہلے اٹھو اور 12 رکعت نماز 2،2 کرکے پڑھو ، ہر رکعت میں بعد سورۃ الحمد کوئی سی بھی سورۃ پڑھ لو نماز سے فارغ ہونے کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ حمد ، چاروں قل، سورۃ انا انزلناہ اور آیتہ الکرسی پڑھو، اس رات زیارت رسول اللہ (ص) اور زیارت امیرالمومنین حضرت علی ابنِ ابی طالب (ع) پڑھنا باعث ثواب ہے

(مفاتیح الجنان)
جعفر حسین
About the Author: جعفر حسین Read More Articles by جعفر حسین: 12 Articles with 16201 views I live in Karachi, I am a banker.. View More