|
|
بغیر کسی شک و شبہہ کے گزشتہ سال وٹامن ڈی کے خاص فائدے
سے متعلق بہت زیادہ بات کی گئی- تاہم نئی تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ
وٹامن ڈی کورونا لاحق ہونے کے خطرات میں کمی کے حوالے سے کوئی کردار ادا
نہیں کرسکتا- |
|
کورونا وبا کے آغاز میں اکثر ماہرین اس بات پر زور دیتے
دکھائی دیتے تھے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وٹامن ڈی کا استعمال لازمی
کیا جائے- جس کی وجہ یہ تھی متعدد تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے
افراد جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے ان میں کورونا کی علامات ظاہر
ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- |
|
تاہم اب جریدے PLOS Medicine میں شائع ہونے والی ایک
تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی آپ کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ نہیں رکھ
سکتا- |
|
|
|
کینیڈا کے شہر Quebec میں واقع مک گل یونیورسٹی کے
محققین نے جینیاتی اقسام پر توجہ مرکوز کی جو وٹامن ڈی کی بڑھتی ہوئی سطح
سے وابستہ ہیں- کچھ لوگوں کی جینز میں پہلے ہی وٹامن ڈی کی سطح بہت زیادہ
ہوتی ہے- تاہم، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ماحولیاتی عوامل جیسے کہ خوراک
اس سطح کو متاثر کر سکتی ہے۔ |
|
یہ تحقیق کیسے کی گئی؟ |
محققین نے اس ریسرچ کے دوران 14000 ایسے افراد کی جینز
کا مطالعہ کیا جو کورونا وائرس کا شکار تھے- اور اس ڈیٹا کا موازنہ 12 لاکھ
سے زائد ایسے افراد سے کیا گیا جو کورونا جیسی موذی بیماری سے محفوظ تھے- |
|
محققین نے کیا پایا؟ |
اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک جین کی
قسم ایسی بھی ہے جس پر مشتمل افراد میں وٹامن ڈی سطح زیادہ ہونے کے امکانات
ہوتے ہیں- لیکن اس کے باوجود وہ افراد بھی کورونا سے محفوظ نہیں رہتے- ان
افراد میں بھی اس بیماری کے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے- |
|
|
|
بدقسمتی سے، اس مطالعے سے پائے جانے والے نتائج سے معلوم
ہوتا ہے کہ اضافی وٹامن ڈی لینا جہاں مدافعتی نظام ، ہڈیوں کی صحت اور مزاج
کے لئے فائدہ مند ہے وہیں دوسری طرف یہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مددگار
ثابت نہیں ہوتا۔ |