کامیابی چاہتے ہیں تو۔۔۔ صرف 1 عادت اپنالیں پوری زندگی بدل سکتی ہے

image
 
صبح اٹھنے کے صحت پر اچھے اثرات کے بارے میں جانتے ہوئے بھی کچھ لوگوں کے لئے صبح صبح اٹھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صبح مقررہ وقت پر اٹھنے کی عادت صحت کو بہتر کرنے کے علاوہ انسان کی پوری زندگی ہی بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اس آرٹیکل میں صبح مخصوص وقت پر اٹھنے کے کچھ ایسے فوائد بتائے جارہے ہیں جن کو جان کر آپ بھی جلدی اٹھنے کی کوشش کریں گے
 
1- کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو صبح اٹھیں
روبن شرما اپنی کتاب میں5 AM club لکھتے ہیں کہ آپکے صبح اٹھنے کا پہلا گھنٹا آپ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اپنی کتاب میں صبح پانچ بجے اٹھنے کے فوائد پر زور دیتے ہوئے روبن کہتے ہیں اگر انسان صبح اٹھنے کی عادت اپنا لے تو اپنی زندگی کا ماسٹر بن سکتا ہے۔
 
image
 
2- زیادہ ہوشیار اور پریشان کم
 اگر آپ پریشان اور افراتفری میں رہتے ہیں تو اس چیز کا تعلق بھی آپ کے دیر سے اٹھنے کی عادت پر ہے۔ صبح جلدی اٹھ کر چڑیوں کا چہچہانا سننا آپ کے دل و دماغ کو پرسکون رکھے گا اور ذہنی صحت کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ صبح مقررہ وقت پر اٹھنے کی عادت رکھنے والے لوگ اپنا کام وقت پر ختم کرنے کے عادی ہوتے ہیں
 
3- سوچنے کا انداز بدل جائے گا
بے وقت سو کر اٹھنے والے لوگ منفی سوچ زیادہ رہتے ہیں اور کافی مایوس رہتے ہیں جبکہ روزانہ ایک ہی وقت پر اٹھنے کے عادی لوگوں میں مثبت سوچ پائی جاتی ہے اس لئے ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر صبح مقررہ وقت پر اٹھنے کی تاکید کرتے ہیں
 
4- زیادہ توانائی محسوس ہوگی
ماہر اور سند یافتہ ٹرینر سیڈر کہتی ہیں کہ وہ روز سات بجے اٹھنے کی عادی ہیں ان کے مطابق اگر مقررہ وقت پر اٹھا جائے تو دن کے سارے کام روزش، کھانا پینا اور سونا بھی مقررہ وقت پر ختم کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے جسم ہر وقت توانائی محسوس کرتا ہے
 
image
 
5- نظام انہظام
 ہمارے جسم میں ایک قدرتی گھڑی موجود ہوتی ہے جسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے ایک ہی وقت میں اٹھنا ضروری ہے۔ اگر آپ مقررہ وقت پر سو کر اٹھنے کی عادت بنا لیں تو جسم کی گھڑی کھانا ہضم کرنے کا کام بھی وقت پر کرے گی اور آپ کو قبض جیسے مسائل سے نجات مل جائے گی
YOU MAY ALSO LIKE: