یہ جاب اتنی آسان نہیں.... جانیے فلائٹ اٹینڈنٹس یا ایئر ہوسٹس کو کونسی مشکل ذمہ داریاں ادا کرنی پڑتی ہیں

image
 
خوش قامت، ہنستے مسکراتے فلائٹ اٹینڈنٹس کو جاب کے ساتھ ملنے والی مراعات کے بارے میں جان کر اکثر نوجوان اسی شعبے میں جانے کا سوچنے لگتے ہیں لیکن فلائٹ اٹینڈنٹ ہونا اتنا آسان بھی نہیں۔ کچھ معمول کی ذمہ داریوں کے علاوہ فلائٹ اٹینڈنٹس کو ایسے بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں جس کے لئے بلند حوصلہ اور حاضر دماغی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سب کے ساتھ بھی انھیں چہرے پر مسکراہٹ سجا کر رکھنی ہوتی ہے۔ تو چلیے فلائٹ اٹینڈنٹس کی ان مشکل ذمہ داریوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جنھیں ادا کرنا سب کے بس کی بات نہیں لیکن اس سے پہلے یہ جان لیں کہ فلائٹ اٹینڈینٹس جہاز کے عملے کو کہتے ہیں جن میں مرد اور عورت دونوں شامل ہوتے ہیں لیکن ایئر ہوسٹس کا لفظ صرف خواتین عملے کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے-
 
1- جہاز میں امن قائم رکھنا
دو یا زائد بچوں میں لڑائی ہوجائے تو اسکول ٹیچر بھی اکثر ڈانٹ ڈپٹ سے کام لیتی ہے لیکن ایئر ہوسٹس یا فلائٹ اٹینڈینٹ کے لیے تو غصہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا- انھیں خود کو ہر حال میں پرسکون رکھتے ہوئے جہاز میں جھگڑتے ہوئے لوگوں کے درمیان امن قائم رکھنا ہوتا ہے-
 
2- اپاہج اور بزرگوں کا خیال
بزرگ اور اپاہج مسافر جو اپنے ذاتی کام بھی خود نہیں کرسکتے ان کا خیال رکھنا اور ان کے تمام کاموں کی ذمہ داری فلائٹ اٹینڈینٹس پر ہوتی ہے-
 
image
 
3- ایمرجینسی صورتحال
کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فلائیٹ اٹینڈینٹس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مسافروں پر ہلکی سی آنچ بھی نہ آئے اس کے لئے وہ خود کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے۔ ویسے تو انھیں اس چیز کی باقاعدہ تربیت بھی دی جاتی ہے لیکن ایک انسان ہونے کی حیثیت سے خواہ وہ کتنے ہی خوفزدہ ہوں لیکن پیشہ ورانہ امور کی پاسداری ضرور کرتے ہیں-
 
4- طبی امداد
مسافروں کو جسمانی تکلیف پہنچنے پر فلائٹ اٹینڈینٹس ہی طبی امداد مہیا کرتے ہیں یہاں تک کہ حاملہ مسافر خواتین کے ہاں فوری طور پر بچے کی پیدائش کی صورت پیش آجائے تو بھی جہاز کے عملے میں موجود ڈاکٹر کی نگرانی میں فلائٹ اٹینڈینٹس ان کی مدد کرتے ہیں-
image
 
5- مسافروں کی کڑی نگرانی
بظاہر ہونٹوں پر مسکراہٹ لیکن مسافروں پر کڑی گہری نظر رکھی جاتی ہے تاکہ کوئی بدقماش مسافر باقیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔ ایسا کوئی شبہ ہوجائے تو ایسے مسافر کو جانچ پڑتال کے لیے علیحدہ کرلیا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: