|
|
کہتے ہیں سچی محبت کا اندازہ لگانا آسان نہیں ہے لیکن عمر بھر کا ایسا
ساتھ جس میں خوشی اور غم مل کر بانٹا گیا ہو شاید کسی کے سچے پیار کی
حقیقت بتانے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ ایسا ہی سچا ساتھ برطانیہ کی ملکہ
اور ان کے مرحوم شوہر شہزادہ
فلپ کا بھی تھا جنہوں نے شادی کے بعد 73
سال اکھٹے گزارے۔ سات دہائیاں گزارنے کے بعد شہزادہ
فلپ رواں برس ملکہ
کو داغِ مفارقت دے گئے |
|
جہاں ملکہ کا شوہر ہونے کے باوجود ان کے شوہر ہمیشہ "شہزادے" ہی رہے وہیں
انھیں اس بات کی شکایت کرتے یا ملکہ سے شکایتی رویہ رکھتے نہیں دیکھا گیا
لیکن ایسا بھی نہیں تھا کہ شہزادہ فلپ کو اپنی ملکہ بیوی سے کوئی شکایت نہ
ہوئی ہو بلکہ یہ ان کا صبر اور محبت تھی جو وہ ملکہ کا ساتھ نبھاتے رہے۔
البتہ حال ہی میں شاہی مصنف اور شہزادہ
فلپ کے چالیس سال پرانے دیرینہ
دوست گائلز برینڈریتھ نے برطانیہ کے پروگرام "لورین" میں بتایا کہ شہزادے
کو ملکہ کی صرف ایک بات سے الجھن ہوتی تھی |
|
وہ کس سے بات کرتی ہے؟ |
گایلز برینڈرنیتھ کہتے ہیں کہ ایک بار شہزادہ
فلپ میرے سامنے پھٹ پڑے کہ "اوہ
خدا یہ ہر وقت فون پر بات کرتی ہے، سارا وقت اس کے ہاتھ میں فون ہوتا ہے
آخر یہ اتنی بات کس سے کرتی ہے"- |
|
|
|
گائلز نے مزید کہا کہ "یہ واحد موقع تھا جب شہزادے نے میرے سامنے
ملکہ کے لیے شکایتی لہجہ اختیار کیا اس کے علاوہ انھوں نے کبھی غصہ نہیں
کیا۔ پبلک مقامات پر ملکہ کو نام سے نہیں پکارا اور ہمیشہ عہدے کا خیال
کرکے ان سے ایک قدم پیچھے ہی رہے"- |
|
البتہ برینڈرنیتھ کے مطابق ملکہ گھنٹوں اپنے مینیجر سے گھوڑوں کے متعلق
باتیں کرتی تھیں کیونکہ انھیں گھوڑوں سے کافی لگاؤ تھا- |
|
|
|
بچوں کو اپنا نام دینے کی خواہش بھی پوری
نہ ہوئی |
ہر باپ کی طرح شہزادہ فلپ بھی اپنے بچوں کو اپنا نام "ماؤنٹ بیٹن" دینا
چاہتے تھے البتہ ان کی یہ خواہش بھی پوری نہیں ہوسکی اور ان کی اولادوں کے
ساتھ ان کے بجائے ان کی بیوی کے خاندان کا نام"ونڈزر" لگایا گیا تو وہ غصے
سے پھٹ پڑے اور کہا کہ " میں اس ملک کا واحد مرد ہوں جسے اپنے ہی بچوں کو
اپنا نام دینے کی اجازت نہیں! میں ایک کیڑا ہوں اور کچھ نہیں"- |
|
شہزادہ فلپ شاہی زندگی میں کئی مایوس کن لمحات جھیلنے کے باوجود اپنی حقیقت
پسندانہ فطرت کی بدولت آخری سانس تک ملکہ کا ساتھ دینے میں کامیاب رہے- |