پہلے گھروں اور دفاتر میں اخبار فروخت کرتا تھا۔۔۔ ایمازون کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہونے والے دو پاکستانی بھائیوں کی کامیابی کی قابلِ تقلید کہانی

image
 
جبران نیاز اور ان کے بھائی عدنان نیاز کی کمپنی “یوٹوپیا ڈیلز“ کو حال ہی میں “سیلر ریٹنگز ڈاٹ کام“ کی جانب سے ایمازون کے پلیٹ فارم سے کام کرنے والی بہترین کمپنیوں میں ساتویں پویشن دی گئی ہے۔ جبکہ پچھلے مہینے اس کمپنی کو پانچواں درجہ دیا گیا تھا۔ یوٹوپیا ڈیلز کے مالک ان دونوں بھائیوں کاتعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور ان کو یہ کامیابی انتھک محنت کے بعد ملی۔
 
جبران نیاز کے مطابق “ پاکستان سے امریکہ جا کر سافٹ ویئر انجییئر ہونے کے باوجود مجھے امریکہ میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری ملی جبکہ میرا بھائی عدنان جو ڈنمارک میں تعلیم حاصل کررہا تھا وہ گھروں اور دفاتر میں اخبار بیچتا تھا۔ ایک بار سخت سردی میں بیمار ہو کر وہ کئی دن تک اسپتال میں رہا“
 
کچھ بھی پلیٹ میں رکھا ہوا نہیں ملا
جبران نیاز بتاتے ہیں کہ ان دونوں بھائیوں نے کڑی محنت کی اور عدنان نے تو نوکری کے حصول کے لئے کئی سو انٹرویو دیے تب جا کے انھیں کامیابی نصیب ہوئی۔ امریکہ میں نوکری کرنے پر اچھا معاوضہ ملتا ہے لیکن ان دونوں کو کچھ بھی پلیٹ میں رکھا ہوا نہیں ملا بلکہ ہر کامیابی بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی۔
 
image
 
کاروبار کیسے شروع کیا؟
جبران اور عدنان ابنی نوکریوں سے مطمئن تھے اور اچھا کما رہے تھے البتہ ان کی والدہ نے کہا کہ ان کے والد سارا دن فارغ رہ کر بور ہوجاتے ہیں اس لئے ان کی مصروفیت کے لئے بھی کوئی کام ہونا چاہئیے۔ جبران اور عدنان کے والد پہلے تولیہ بنانے کی فیکٹری کے مالک تھے اس لئے ان دونوں بھایئوں نے والد کی آسانی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تولیہ بیچنے کا کاروبار شروع کیا جس میں انھیں دھوکہ ہوا البتہ پھر انھوں نے ڈیلر کے بجائے انٹرنیٹ کے زریعے کاروبار کی ٹھانی۔ “جو آرڈر آتا تھا وہ والد صاحب پیک کرکے کوریئر کردیتے تھے“ کاروبار میں بہتری نظر آتے ہی ان دونوں بھایئوں نے 2011 میں ایمازون میں شامل ہونے کا سوچا اور پھر اس کاروبار نے اتنی ترقی کرلی کہ ان دونوں نے اپنی ملازمتیں چھوڑ کر کاروبار کو ہی وقت دینا شروع کردیا
 
یوٹوپیا ڈیلز کیا کرتی ہے؟
یوٹوپیا ڈیلز گھریلو استعمال کی چیزیں مثلاً تولیے، چادریں، تکیے اور کچن کا سامان وغیرہ ایمازون کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں بیچتے ہیں۔ جبکہ جبران کہتے ہیں کہ “گذشتہ دو، تین سالوں سے ہم نے کراچی میں اپنی فیکٹریاں قائم کر دی ہیں۔ اب تک ہم مختلف مصنوعات کے لیے کراچی میں سات فیکٹریاں لگا چکے ہیں اور اب ہمارا 80 فیصد سامان پاکستان سے آ رہا ہے۔'
 
image
 
ہر پاکستانی کے لئے سبق
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان بھایئوں کی ترقی کا راز کبھی ہمت نا ہارنے والے جذبے میں پوشیدہ ہے۔ مشکل حالات میں تعلیم مکمل کرنا پھر نوکری کے حصول کے لئے کوشش کرنا اور پھر کاروبار میں فراڈ ہونے کے باوجود حوصلہ نا ہارنا ہی انھیں آج اس مقام تک لے آیا ہے جہاں نا صرف یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرچکے ہیں بلکہ پاکستان میں فیکٹریاں لگا کر کئی ہزار افراد کو روزگار بھی فراہم کررہے ہیں۔ اپنی اس ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جبران کہتے ہیں “یوٹوپیا ڈیلز اور باقی کمپنیوں میں فرق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، محنت، ایمانداری اور مستقل مزاجی ہے۔ ہمارے سافٹ ویئر کا مقابلہ کرنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہے۔ اگر دو دفعہ فراڈ کا نشانہ بننے کے بعد ہمت ہار دیتے تو ہم کبھی بھی اس مقام پر نہ پہنچ سکتے۔‘
YOU MAY ALSO LIKE: