|
|
کیا آپ جانتے ہیں ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو روزانہ
چینی کی بہت کم مقدار چاہیے ہوتی ہے اور محدود مقدار سے زیادہ شکر کھانے سے
ہمارے جسم کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ لیکن ایسے بہت ساری چیزیں ہیں جن کو
اگر تھوڑا سا بھی کھایا جائے تو بھی وہ ہمارے جسم میں چینی کی مقدار بہت
زیادہ بڑھا دیتی ہیں جس سے ہمیں بیماریاں ہوتی ہیں۔ حیرت انگیز طورر پر وہ
کھانے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں اور ہم انھیں بے ضرر سمجھتے آئے ہیں۔
تو آئیے آپ کو ان دشمنوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو خاموشی سے آپ کی صحت
تباہ کررہے ہیں- |
|
1- کیچپ |
کیچپ ذائقے میں تو کھٹا میٹھا ہوتا ہے لیکن ایک چمچ کیچپ
میں ایک بڑے کیوب جتنی شکر موجود ہوتی ہے۔ کچھ کیچپ میں فروکٹوز کورن سیرپ
بھی موجود ہوتا ہے جو موٹاپا بڑھاتا ہے |
|
|
2- پینٹ بٹر |
پینٹ بٹر ناشتے میں پروٹین کا بہترین زریعہ سمجھے جاتے
ہیں لیکن 2 چمچ پینٹ بٹر میں تقریباً 8 گرام چینی پائی جاتی ہے۔ اگر پینٹ
بٹر کھانا ہی ہے تو کوشش کریں کہ خود بناکر کھائیں تاکہ اس میں موجود اجزاء
کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات ہوں |
|
|
3- آلو کے چپس |
آلو کے چپس ذائقے میں نمکین ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر
بھی کافی مقدار میں شکر ہوتی ہے۔ خاص طور پر فلیورڈ چپس کو ذائقے دار بنانے
کے لئے زیادہ سے زیادہ چینی ملائی جاتی ہے اس کے علاوہ چپس میں
کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو جسم میں داخل ہوکر گلوکوز بناتے ہیں |
|
|
4- خشک پھل |
خشک پھل ویسے تو اچھی خوراک ہیں لیکن ان کو خشک کرنے کے
عمل میں سارا پانی نکال دیا جاتا ہے اور ان میں صرف چینی بچتی ہے۔ اکثر
سکھا کر رکھنے کے لئے بھی مختلف انداز میں چینی شامل کی جاتی ہے اس لئے
کوشش کریں کہ خود قدرتی طریقوں سے پھلوں کو خشک کرکے محفوظ کریں |
|
|
5- کم چکنائی والی دہی |
وزن کم کرنے والے افراد کے لئے یہ الفاظ کافی پرکشش ہوتے
ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عام دہی میں 4.7 گرام جبکہ کم چکنائی والی
دہی میں 12 گرام شکر شامل ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لمبے عرصے تک محفوظ
رکھنے اور ذائقہ دار بنانے کے لئے مصنوعی چینی ملائی جاتی ہے |
|