|
|
نان اسٹک برتن افادیت کے لحاظ سے تو بہترین ہوتے ہیں
لیکن کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ انھیں صرف ایک بار
خرید لینا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ ہر استعمال کے بعد ان کی بھرپور دیکھ
بھال بھی کرنی پڑتی ہے ورنہ یہ بہت جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ ہم آپ کو نان
اسٹک برتنوں کی حفاظت کے کچھ طریقے بتارہے ہیں جن کو اپنانے سے آپ زیادہ
عرصے کے لئے اپنے قیمتی نان اسٹک کک ویئر کو محفوظ رکھ سکیں گے- |
|
1- دھات کے چمچے استعمال
نہ کریں |
نان اسٹک کک ویئر میں کھانا پکاتے ہوئے کبھی بھی دھات کے
چمچ استعمال نہیں کرنے چاہیئں کیونکہ ان برتنوں کے اوپر نان اسٹک تہہ ہوتی
ہے جو اسٹیل کے چمچ چلانے سے خراب ہوجاتی ہے۔ نان اسٹک کے لئے بہترین یہی
ہے کہ نان اسٹک چمچے ہی خریدے جایئں البتہ لکڑی یا پلاسٹک کے چمچوں سے بھی
کام چلایا جاسکتا ہے۔ |
|
|
|
2- درجہ حرارت بہت زیادہ
یا بہت کم |
کھانا پکاتے ہوئے تو دیگچی میں پانی گرم ہوتا ہے البتہ
کھانا پکانے کے عمل سے پہلے براہ راست کھولتا ہوا پانی ڈالنے سے بھی نان
اسٹک تہہ تباہ ہوجاتی ہے اسی طرح ٹھنڈی یا برف کی چیز بھی نان اسٹک کو خراب
کرتی ہے۔ |
|
3- ان برتنوں میں کھانا
جمع نا کریں |
گھروں میں بچ جانے والا
کھانا اکثر دیگچی وغیرہ میں ہی
رکھ کر فریز کردیا جاتا ہے لیکن دھیان رہے یہ عمل نان اسٹک برتنوں کے ساتھ
ہر گز نہ کریں کیونکہ ایک تو مختلف درجہ حرارت پر رہنے کی وجہ سے ان کی نان
اسٹک تہہ اتر جائے گی اور کھانا بھی جم جائے گا۔ |
|
4- ایک کے اوپر ایک نہیں
رکھیں |
نان اسٹک کک ویئر کو ایک کے اوپر ایک رکھنے سے گریز کریں
کیونکہ ان کی تہہ ایک دوسرے سے چپک کر خراب ہوسکتی ہے۔ ان کو اچھی طرح ڈھکن
لگا کر احتیاط سے الگ الگ رکھیں |
|
5- فوم سے دھوئیں |
جونے یا کھردرے اسفنج سے رگڑنے سے نان اسٹک کی تہہ فوری
طور پر خراب ہوجاتی ہے اس لئے اسے ہمیشہ نرم اور موٹے فوم سے ہلکے ہاتھوں
سے فوم کی مدد سے صاف کریں اور صاف کرنے کے بعد خشک کرکے رکھیں |
|