|
|
ہر روز ہم 74 جی بی کی معلومات پر عملدرآمد کرتے ہیں جو
16 فلموں کو دیکھنے کے برابر ہے۔ اور یہ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ ہم سب
کچھ پہلے ہی جان چکے ہیں۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہماری زندگی اور ہمارے آس
پاس کی دنیا کے بارے میں چند ناقابل یقین حقائق کے بارے میں جان کر ہم اپنی
اس غلط فہمی کو دور کریں۔ |
|
زیادہ تر ہڈیاں ہاتھ میں |
ہمارے جسم میں 206 ہڈیاں پائی جاتی ہیں لیکن اس تعداد
میں سے ایک چوتھائی ہڈیاں صرف ہمارے ہاتھ میں موجود ہوتی ہیں یعنی ہمارے
ہاتھوں میں 54 ہڈیاں موجود ہوتی ہیں- ویسے ہمارے پیروں میں ہاتھوں کے
مقابلے صرف 2 ہڈیاں کم ہوتی ہیں یعنی کہ 52 ہڈیاں پائی جاتی ہیں- |
|
|
ووڈ پیکرز کا سر زخمی کیوں نہیں ہوتا |
یہ پرندہ کھانے کی تلاش میں طویل وقت تک درخت میں سوراخ
کرتا ہے لیکن کبھی اسے سر درد یا تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا- یہ سب اس کی
زبان کی وجہ سے ہے جو اس کی کھوپڑی کے گرد لپٹی ہوئی ہوتی ہے- |
|
|
طوفان کے بادل کا وزن |
عام طور پر بادلوں کا وزن پانی کی بوندوں باعث زیادہ
ہوتے ہیں- ایک عام بادل کا وزن 1.1 ملین پونڈ ہوتا ہے جبکہ طوفانی بادلوں
کا سائز اور وزن اس میں موجود پانی کے اعتبار سے کہیں زیادہ بڑا ہوتا ہے-
اس خاص بادل کا وزن 2.4 بلین پونڈ ہوتا- اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ
نیچے کیوں نہیں گرتے تو جواب یہ ہے کہ انہیں ہوا نے تھام رکھا ہوتا ہے- |
|
|
شارک درختوں سے بھی زیادہ پرانی ہے |
درخت دنیا میں 360 ملین سال پہلے ظاہر ہوئے تھے لیکن
شارک کے دریافت ہونے والے ڈھانچوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مخلوق 420 ملین سال
سے بھی زائد پرانی ہے- درختوں اور شارک کے درمیان 60 ملین سال کی عمر کا
فرق ہے- |
|
|
بچوں کے گھٹنے کی ہڈی یا کٹوری نہیں ہوتی |
بچوں کے گھٹنے کی ہڈی یا کٹوری (kneecaps) نہیں ہوتی اس
کے بجائے کارٹیلج پائی جاتی ہیں- یہ انہیں بغیر کسی تکلیف کے رینگنے اور
چلنے میں مدد فراہم کرتی ہیں- یہ کارٹلیج عمر کے ساتھ ساتھ گھٹنے کے کیپ
میں تیار ہوتی ہے اور 12 سال کی عمر میں، یہ مکمل طور پر ہڈی میں بدل جاتی
ہے۔ |
|
|
دیوقامت آکٹوپس بھی سُکڑ کر سوراخ سے گزر سکتا ہے |
آکٹوپس میں ڈھانچہ موجود نہیں ہوتا اس کا جسم زیادہ تر
نرم ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے جو اسے اپنی شکل اور لمبائی تبدیل کرنے میں ہر
ممکن مدد فراہم کرتے ہیں- 600 پونڈ وزنی آکٹوپس کو بھی خود کو سُکیڑ کر
سوراخ سے گزرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی- اس وقت اس کا سائز صرف ایک
چوتھائی رہ جاتا ہے- |
|
|
سعودی عرب اونٹ اور ریت آسٹریلیا سے خریدتا ہے |
یہ عجیب معلوم ہوسکتا ہے کیونکہ سعودی عرب میں بہت سی
ریت اور اونٹ موجود ہوتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں، ان کے تمام اونٹ پالے ہوئے
ہیں اور وہ گوشت کے لیے آسٹریلیا سے جنگلی اونٹ خریدتے ہیں۔ اور تعمیرات کے
لیے ریت بھی آسٹریلیا سے خریدی جاتی ہے کیونکہ اس میں انوکھی خصوصیات پائی
جاتی ہیں- |
|
|
بھیڑوں کی لڑائی |
جب بھیڑوں کی کی کھال اتار دی جاتی ہے تو، وہ ایک دوسرے کو نہیں پہچان
پاتیں کیونکہ وہ مختلف نظر آتی ہیں اور مہکتی ہیں۔ اس وقت یہ بھیڑیں غلبے
کے لئے لڑنا شروع کردیتی ہیں۔ اگرچہ ان کی اچھی میموری ہوتی ہے اور وہ
برسوں تک چہروں کو یاد رکھ سکتی ہیں۔ |
|