فرانسیسی وزیرِ اعظم کو تھپڑ کیوں پڑا؟ 5 ایسے لیڈر کی ویڈیوز جن کی عوام نے سرِعام پٹائی کی

image
 
وزیرِ اعظم ہو یا صدر ، عوام کا حق ہوتا ہے کہ ان کا لیڈر ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ملک کا نام بھی روشن کرے لیکن اکثر معاملات اس کے برعکس چلے جاتے ہیں۔ ماضی میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جب عوام اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور سرِعام ہی اپنے لیڈر کی پٹائی کردی۔ ایسے ہی کچھ واقعات ہم یہاں بیان کرنے جارہے ہیں
 
1- Arseniy Yatsenyuk (یوکرین کے وزیرِ اعظم)
2015 میں یوکرین کے وزیرِ اعظم کے ساتھ یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ اپنی پارلیمنٹ میں قانون سازوں کے ساتھ خطاب کررہے تھے کہ اچانک ہی پارلیمنٹ میں بیٹھا ایک شخص اچانک پھولوں کا گلدستہ لے کر ان کے قریب گیا۔ اس سے پہلے کہ وزیرِ اعظم کچھ سمجھ سکتے حملہ آور نے انھیں پوڈیم سے اٹھا لیا۔ اس کے بعد کیا ہوا یہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں
 
 
2- من موہن سنگھ (بھارت)
من موہن سنگھ 2004 سے لیکر 2014 تک بھارت کے وزیرِاعظم رہے۔ من موہن سنگھ کو گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران21 سالہ طلب علم ہتیش چوہان نے جوتا کھینچ کر مارا جو ان کو لگ تو نہیں سکا البتہ اس کے بعد سکیورٹی نے نوجوان کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
 
 
3- ایمانویل میکخواں (فرانسیسی صدر)
ایمانویل میکخواں کو 8 جون 2021 کو فرانس کے جنوبی مشرقی علاقے کے سرکاری دورے کے دوران ایک شہری کی جانب سے باقاعدہ تھپڑ مارا گیا جس کے بعد شہری کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صدر ایمانویل اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے کافی متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں البتہ تھپڑ مارنے پر ملزم کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 
فرانسیسی صدر کو تھپڑ کیوں پڑا؟
صدر ایمانویل کی معاشی پالیسیوں کی وجہ فرانس کے عوام ان سے کافی نالاں ہیں دوسری بات یہ کہ حال ہی میں اسلام مخالف بیانات دینے کی وجہ سے کافی متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں اور دنیا بھر میں فرانس کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ البتہ کل کے واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے
 
 
4- صدر بش (امریکی صدر)
امریکی صدر بش کو 14 دسمبر 2008 میں بغداد کا دورہ کرتے ہوئے ایک جگہ خطاب کے دوران شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دورانِ خطاب ایک عارقی صحافی نے صدر کو ایک کے بعد ایک، دو جوتے اٹھاکر جو صدر بش کو دے مارے جو انھیں لگے تو نہیں البتہ انھوں نے اس عمل کو ہنسی میں اڑانے کی اپنی سی کوشش کرتے ہوئے کہا “"میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ جوتا نمبر کا 10 ہے۔"
 
 
5- نواز شریف (پاکستانی وزیرِاعظم)
اگرچہ 11 مارچ 2018 کو نواز شریف وزیرِ اعظم کے عہدے پر تو نہیں تھے لیکن تین بار عوامی طور پر منتخب ہونے والے پاکستان کے سابق وزیرِاعظم کی حیثیت رکھتے تھے۔ نواز شریف کو لاہور میں جامعہ نعیمیہ کے مفتی محمد حسین نعیمی کی برسی میں خطاب کے دوران ایک شخص نے جوتا کھینچ کر مارا جو ان کو کان پر کافی زور سے لگا بھی۔ مارنے والے کو فوری طور پر مجمع نے پکڑ لیا
 
YOU MAY ALSO LIKE: