اب مہنگے اے سی کے بجائے یہ طریقے استعمال کریں۔۔۔ گھر کی گرمی بھگانے کے تین آسان اور سستے طریقے

image
 
آپ نے گھر کو ٹھنڈا کرنے کے بہت سے طریقے سنے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اتنے سادہ اور آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ شدید گرمی میں نا صرف اپنے گھر کا ماحول ٹھنڈا اور پرسکون کرنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ اس میں کوئی خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ سب سے اچھی بات یہ تینوں طریقے ماحول دوست ہیں اور ان کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں۔
 
1- مٹی کے گھڑے پانی بھر کے کمرے میں رکھیں
گرمی کم کرنے کا یہ طریقہ اسپین میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپین کے گھروں میں مٹی کے بڑے بڑے برتن اور گھڑوں میں پانی بھر کر کمروں اور دالانوں میں رکھا جاتا ہے جنھیں “بوتیجو“ کہتے ہیں۔ گھڑے کی مٹی نہ صرف پانی کو ٹھنڈا رکھتی ہے بلکہ کمرے میں گرم ہوا کو مٹی میں جذب کرکے کمرے کے درجہ حرارت کو بھی ٹھنڈا کرتی ہے۔ اگر پانی سے بھرا مٹکا پنکھے کے نیچے یا سامنے رکھیں تو بہت جلد کمرے کی گرمی کم ہوجائے گی۔
image
 
2- خس کے پردے
خس یا ٹاٹ کے پردے پہلے ہر گھر میں موجود ہوتے تھے جو نا صرف سورج کی تپش کو روکتے تھے بلکہ گھر کو خوشبودار ٹھنڈا ماحول فراہم کرتے تھے۔ آج بھی ائیر کولر کے اندر خس کا ایک ٹکڑا کولر کی ہوا ٹھنڈی کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ آپ بھی ٹاٹ کے پردے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں میں ضرور لگائیں اور ان کو گیلا کرکے ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں
image
 
3- گھر کی چھت ہری بھری کردیں
سورج کی تیز شعاعیں سب سے پہلے گھر کی چھت پر پڑتی ہیں اور گھر کے درودیوار شدید گرم ہوجاتے ہیں۔ اگر گھر کی چھت پر پودے لگائے جائیں تو پودے سورج کی تمازت اپنے اندرت جذب کرکے آپ کے گھر کی چھت کو مسلسل ٹھنڈا رکھیں گے۔ اس کے لئے ہم آپ کو بہترین آئیڈیا یہی دیں گے کہ اپنے گھر کی چھت پر کچن گارڈن بنالیں جس سے گھر کو ٹھنڈک کے ساتھ ساتھ موسم کے سبزی اور پھل بھی آسانی سے مل جائیں گے
image
YOU MAY ALSO LIKE: