یہ تو بالکل اپنی پڑدادی جیسی ہیں۔۔۔ شاہی خاندان کے ایسے افراد جو اپنے بڑوں کے ہم شکل ہیں

image
 
پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے ہم سب کو اکثر ایسا لگتا ہے کہ ہماری خالہ یا پھپھو تو پہلے ہماری طرح ہی دِکھتی تھیں یا پھر کسی کا بچہ ہو بہو اپنے دادا یا ماموں کا ہم شکل محسوس ہوتا ہے۔ لیکن ایسا صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں ہوتا بلکہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے لوگ بھی ایک دوسرے سے حیرت انگیز حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔
 
1- شہزادی شیرلے اور ملکہ الزبتھ
کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی صاحبزادی ننھی شیرلے ہوبہو اپنی پڑ دادی جیسی دِکھتی ہیں۔ حیرت کی بات تو یہ ہے شہزادی ابھی سے تصاویر کے لئے ملکہ کی طرح ہی تاثرات بھی دیتی ہیں۔
image
 
2- شہزادہ ولیم اور شہزادہ ایڈورڈ
چچا بھتیجے کی شکلوں میں مماثلت کی یہ ایک بہترین مثال ہے۔ اس تصویر میں ایک جانب شہزادہ ایڈورڈ کی جوانی کی تصویر ہے جو کہ ملکہ الزبتھ کے بیٹے اور ولیم کے چچا ہیں اور دوسری جانب شہزادہ ولیم ہیں۔
image
 
3- ملکہ اور ان کی بیٹی
ملکہ الزبتھ کی صاحبزادی، شہزادی این بھی اپنی ماں جیسی ہی دکھتی ہیں۔ یقین نہیں آتا تو یہ تصویر دیکھ لیں
image
 
4- شہزادہ چارلس اور شہزادہ جارج
شہزادہ چارلس اب اتنے بوڑھے ہوچکے کہ ننھے جارج سے ان کی مماثلت کے بارے میں کہنا تھوڑا مشکل ہے۔ لیکن چارلس کے بچپن کی تصویر دیکھنے کے بعد آپ کو بھی یقین آجائے گا کہ پوتا بالکل اپنے دادا پر گیا ہے۔
image
 
5- شہزادہ ولیم اور شہزادی ڈیانا
حیرت انگیز طور پر ولیم اپنی والدہ مرحومہ شہزادی ڈیانا سے شکلاً بہت ملتے ہیں۔ ستواں ناک اور کتابی چہرہ رکھنے والے ولیم اپنی ماں کی جیتی جاگتی تصویر معلوم ہوتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: