یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور۔۔۔ لیچی کے اتنے حیران کن فائدے کہ اس کی قیمت کم لگنے لگے

image
 
یوں تو موسم گرما میں مختلف خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھلوں کی بہتات ہوتی ہے جیسے آم، تربوز اور خربوزہ۔ مگر اسی موسم میں ایک نایاب پھل ایسا بھی آتا ہے جو آتا تو صرف تھوڑے دنوں کے لئے ہے لیکن اس کا ذائقہ پورا سال لبوں سے جدا نہیں ہوتا۔ یہ پھل محدود عرصے کے لئے آتا ہے اس لئے کسی قدر مہنگا ہوتا ہے البتہ اس کے فائدے اتنے ہیں کہ اسے کھا کر انسان کئی بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رہ سکتا ہے-
 
1- قوت مدافعت بڑھائے
لیچی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں دن بھر کی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے مکمل ایسکوربک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جبکہ وٹامن سی خون کے سفید خلیات کو متحرک کرتا ہے جو جسم کا بھرپور طریقے سے دفاع کرتے ہیں
 
2- خون کی گردش
لیچی کے اندر کاپر بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور سرخ خلیات پیدا کرتا ہے۔
 
image
 
3- طاقتور ہڈیاں
لیچی کے اندر موجود اجزاء میں میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپر شامل ہیں۔ یہ تمام معدنیات ہڈیوں میں کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں ٹھوس اور مضبوط ہوتی ہیں
 
4- وزن میں کمی
لیچی کے اندر کافی مقدار میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں جو وزن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیچی میں پانی بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کے ساتھ جلد کو بھی تازگی بخشتا ہے
 
5- موذی وائرس سے بچاؤ
لیچی کے اندر موجود جز پروانتھوسیانائڈن وائرس سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جبکہ Lycheetannin A2 وائرس کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔
 
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: