یہ رقم چوری نہیں ہوتی کیونکہ… اس کلب کی چھت اور دیواروں پر چپکے لاکھوں ڈالر کے پیچھے کیا راز ہے؟

image
 
آپ نے ہوٹل میں بہت سے بیروں کو ٹپ دی ہوگی لیکن کبھی کسی ہوٹل میں اس ٹپ کو دیوار پر نہیں چپکایا گیا ہوگا۔ لیکن فلوریڈا میں ایک ایسا عجیب و غریب کلب ہے جہاں ہر دی گئی ٹپ کو دیوار پر لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اب کلب کی تمام دیواروں پر صرف ڈالر ہی چپکے ہوئے ہیں جو بالکل اصلی ہیں۔
 
پہلی بار خوش قسمتی کے لئے ڈالر چپکایا تھا۔۔۔
یہ کلب مک گائر اور ان کی بیوی مولی نے 1977 میں شروع کیا تھا۔ مولی کہتی ہیں “جب مجھے پہلی بار ٹپ ملی تو میں نے اس ڈالر پر تاریخ لکھی اور اسے خوش بختی کی علامت کے طور پر دیوار پر چپکا دیا۔ اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ یہ ایک ایسی روایت کی شروعات ہے جس کو ہم کبھی ختم نہیں کریں گے کیونکہ اس کے بعد لوگ ہمیشہ ہی ٹپ دینے لگے جو ہم دیوار پر لگادیتے تھے
 
image
 
کلب کے آٹھ فلورز ہیں اور ہر فلور کی دیوار پہ ڈالر ہیں
مک گائر کہتے ہیں “ہم اس کو اثاثہ سمجھتے ہیں۔ حالیہ گنتی کے مطابق آٹھ فلور کے اس ہوٹل کی دیواروں پر تقریباً 20 لاکھ ڈالر چسپاں ہیں اور اس بھاری رقم کا ہم باقاعدگی سے ٹیکس بھی دیتے ہیں“
 
یہ رقم چوری نہیں ہوسکتی
گزشتہ سال اس کلب سے تقریباً 5000 ڈالر چوری ہوئے تھے جو چور پورے شہر میں کہیں خرچ نہیں کرسکا کیونکہ کسی نے مقامی پولیس کو بتادیا تھا کہ شاید یہ رقم مک گائر کے کلب کی ہے کیونکہ ان ڈالرز پر نمایاں انداز میں سوراخ اور ہوٹل کے مالکوں کے دستخط ہوتے ہیں جو اب آئرش میں اتنی شہرت رکھتے ہیں کہ ان پیسوں کو کہیں بھی خرچ نہیں کیا جاسکتا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: