گھر والوں کو پتا بھی نا چل سکا۔۔۔محبت کی خاطر 10 سال ایک ہی کمرے میں گزار دیے

image
 
کیرالہ کے ایک گاؤں میں ایک عجیب و غریب کہانی سامنے آئی جس میں ایک لڑکی دس سال سے اپنے پڑوسی کے گھر میں رہ رہی تھی اور کسی کو اس بارے میں کوئی خبر نہیں ہوئی حتیٰ کہ گھر کے مکینوں کو بھی معلوم نہ ہوسکا کہ دس سالوں سے ان کے ساتھ گھر میں کوئی اور بھی موجود ہے
 
محبت میں پاگل
اس لڑکی کا نام سجیتا ہے اور یہ دس سالوں سے ایک کمرے میں بند گمنامی کی زندگی گزار رہی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ نا تو وہ پاگل ہے اور نا اپاہج بلکہ وہ تو اپنی زندگی سے بہت خوش ہے
 
رحمان اور سجیتا ایک دوسرے کے پڑوسی تھے جنھیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ اسی محبت کو مکمل کرنے کے لئے سجیتا نے کسی کو بتائے بغیر چپکے سے اپنا گھر چھوڑ دیا اور اہنے پڑوسی رحمان کے گھر رہنے لگیں۔
 
image
 
یہ راز آخر کیسے کھلا
دراصل رحمان تین ماہ پہلے اپنے گھر سے غائب ہوگئے اور ان کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ کروائی لیکن اب کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پھر ایک دن اچانک رحمان کے بھائی نے انھیں ایک نزدیکی گاؤں میں دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس رحمان کو تھانے لے آئ جہاں پوری کہانی سامنے آئی
 
سجیتا دو فروری 2010 کو رحمان کے گھر آگئی تھیں اور ان کے گھر والوں نے بھی پولیس میں رپورٹ کروائ البتہ سجیتا کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ رحمان نے پولیس کو بتایا کہ“رحمان ہر روز کچن سے کھانا لے کر سنجیتا کے پاس کمرے میں چلے جاتے تھے اور خود کو اندر سے بند کر لیتے تھے۔ رحمان اسے طرح سجیتا کے کھانے پینے کا خیال رکھا کرتے تھے جب کوئی رحمان کے کمرے کی جانب جاتا تھا تو وہ ناراض ہو جاتے تھے۔ کمرہ ہمیشہ بند رہتا تھا، اس وقت بھی جب رحمان کمرے کے اندر ہوتے تھے۔
 
image
 
البتہ تھوڑی رقم جوڑ لینے کے بعد رحمان نے کسی کو بتائے بغیر گھر چھوڑ دیا اور سجیتا کے ساتھ الگ دنیا بسا لی۔ پولیس کے مطابق ایسا انھوں نے اس لئے کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان دونوں کے گھر والے ان کی محبت کی راہ میں رکاوٹ بنیں
YOU MAY ALSO LIKE: