مکھیوں نے جان عذاب میں کر رکھی ہے۔۔۔ گھر اور باورچی خانے سے مکھیاں بھگانے کے چند آسان گھریلو طریقے

image
 
چند بوندیں برستے ہی شہریوں کو جس نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں سے ایک مکھیوں کی بہتات ہے۔ جگہ جگہ بارش کا کھڑا پانی اور کچرے کا ڈھیر ان مکھیوں کے لئے خوب ہی سازگار ماحول پیدا کرتا ہے اور گھر کے اندر باہر جدھر دیکھو ہر شے پر مکھیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں جو مختلف بیماریوں اور انفیکشنز کا سبب بنتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم مکھیاں بھگانے کے چند سادہ اور آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جنھیں آزما کر ان تنگ کرنے والی مکھیوں کو اپنے گھر سے دور بھگایا جاسکتا ہے۔
 
پسی مرچ کا اسپرے
اس ٹوٹکے کو آزمانے کے لئے آپ کو صرف پسی ہوئی سرخ مرچ، پانی اور اسپرے بوتل چاہئیے ہوگی۔ اسپرے بوتل میں پانی اور مرچیں ڈال کر ہلائیں اور سارے گھر میں اچھی طرح اسپرے کردیں۔ ہر بار گھر صاف کرنے کے بعد اسپرے کرتے رہیں تو مکھیوں سے جان چھٹ جائے گی۔
image
 
لونگ اور لیموں
لونگ کی بو کے آگے مکھیاں نہیں ٹہر سکتیں۔ چند لیموؤں کو پیچ سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ان پر لونگ لگا کر کمرے کے مختلفف کونوں میں رکھ دیں۔ یہ طریقہ گھر سے باہر پکنک مناتے ہوئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
image
 
سادے پانی کی تھیلی
اس کار آمد ٹوٹکے کے لئے آپ کو صرف پلاسٹک کی ایسی تھیلی چائیے ہوگی جس سے پانی لیک نا ہوتا ہو اس کے بعد تھیلی میں پانی بھر کر اور اوپر سے اچھی طرح باندھ کر کسی روشن جگہ پر لٹکا دیں۔ روشنی جیسے ہی تھیلی پر پڑے گی، منعکس ہو کر مکھیوں کی آنکھیں چندھیا دے گی اور مکھی کو تھیلی مکڑی کے جالے کی مانند دکھائی دے گی اس لئے وہ وہاں سے بھاگ جائیں گی۔
image
 
پودینہ
یہ طریقہ باورچی خانے سے مکھیاں بھگانے کے لئے بہترین ہے۔ چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں پودینہ اگائیں اور کچن میں رکھ دیں۔ اس طرح ایک تو آپ کو تازہ پودینہ میسر آجائے گا اور دوسرا پودینے کی خوشبو چونکہ مکھیوں کو ناگوار گزرتی ہے اس لئے وہ آپ کے باورچی خانے سے کوچ کرجائیں گی۔ پودینہ مکھی کے علاوہ باقی کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لئے مفید ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: