یہ اب تک اس میں سفر کرتے ہیں… دنیا کے 5 امیر ترین افراد کی سستی ترین گاڑیاں، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

image
 
ہم ہمیشہ مہنگی سے مہنگی گاڑیوں کو رشک سے دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش ہم بھی انھیں خرید سکتے۔ لیکن دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دولت مند ہوتے ہوئے بھی سستی گاڑیاں رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو ان نامور دولتمندوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپنے استعمال کے لئے معمولی قیمت کی گاڑیاں رکھتے ہیں-
 
1- مارک زکربرگ
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی جائیداد کی مالیت 96.7 بلین ہے۔ یہ دنیا کے بیس امیر ترین افراد کی لسٹ میں شامل ہیں۔ مارک اکیورا ٹی ایس ایچ چلانا پسند کرتے ہیں جس کی قیمت 30,000 ڈالر ہے۔
image
 
2- وارن بفے
وارن بفے کے پاس 84 بلین ڈالرز کی جائیداد موجود ہے۔ وارن پچھلے دس سال سے کیڈیلاک ڈی ٹی ایس چلا رہے تھے لیکن اب انھوں نے وہی گاڑی نئی خریدی ہے جس کی قیمت 45000 ڈالر ہے۔
image
 
3- بل گیٹس
مائکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس کی جائیداد کی مالیت 103 بلین ڈالر ہے۔ بِل گیٹس کے پاس کافی مہنگی گاڑیاں ہیں۔ بِل گیٹس اپنے استعمال کے لئے فورڈ فوکس نامی گاڑی کا 2008 کا ماڈل استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 22000 ڈالر ہے
image
 
4- جیف بیزوز
جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس 193.4 بلین ڈالر کی جائیداد موجود ہے۔ جیف بیزوز ہونڈا اکارڈ 2013 استعمال کرتے ہیں جس کی مالیت 22000 ڈالر ہے
image
 
5- جیک ما
 علی بابا کے بانی جیک ما کے پاس 48.6 بلین ڈالر کی جائیداد ہے۔ جیک کے پاسRoewe RX5 SUV ہے جس کی قیمت 22,300 ڈالر ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: