یہاں عورتوں کا راج ہے۔۔ ایسے ممالک جہاں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے، کیا پاکستان میں بھی ایسا ہی ہے؟

 

image
 
مشہور محاورہ ہے کہ وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ۔ اسی کہاوت کے پیشِ نظر دنیا میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں عورتوں کا وجود ہی کائنات میں رنگ بھر رہا ہے۔ جی ہاں ۔۔ ہم بات کررہے ہیں ان ممالک کی جہاں خواتین تعداد میں مردوں سے زیادہ ہیں۔ تو چلیے آپ کو ان ممالک کے بارے میں بتاتے ہیں
 
1- کراکاؤ
 یہ ایک خوبصورت جزیرہ ہے جو چاروں طرف نیلے سمندر سے گھرا ہوا ہے۔ اس جزیرے پر خواتین کی تعداد 89 ہزار ہے جبکہ خواتین کی کل آبادی کا تناسب 54.01 فیصد ہے- 
image
 
2- مارٹنک
یہ بھی ایک خوبصورت اور منفرد جزیرہ ہے۔ اس جزیرے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فرانس اور مغربی ہندوستان کا ملا جلا کلچر رکھتا ہے۔ یہاں بھی خواتین مردوں سے 4 فیصد زیادہ ہیں یعنی خواتین کی آبادی 54 فیصد جبکہ کل تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔
image
 
3- ہانگ کانگ
ہانگ کانگ سرکاری طور پر چائنہ کے زیرِ انتظام ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہانگ کانگ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں مرد و زن دونوں کی ہی آبادی بہت ہے لیکن خواتین نے یہاں بھی مردوں کو مات دے دی۔ ہانگ کانگ میں خواتین کی کل تعداد 40 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے یعنی کُل آبادی میں خواتین کا تناسب 54.12 فیصد ہے-
image
 
 
4- میانمار
میانمار ایشیاء کا ملک ہے۔ یہ ملک بڑی بڑی جھیلوں، پارک، بازار اور عبادت گاہوں کا مرکز ہے۔ میانمار تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں بدھ مذہب کے بہت سے تاریخی مقامات موجود ہیں۔ یہاں خواتین کی آبادی کا تناسب51.81 فیصد ہے جبکہ کل تعداد تقریباً 2 کروڑ 82 لاکھ ہے-
image
 
5- سری لنکا
یہ بھی ایک ایشیائی ملک ہے۔ سری لنکا کو ساؤتھ ایشیاء کا جزیرہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ملک ہر طرف سے بحرہ عرب اور خلیج بنگال سے گھرا ہوا ہے۔ سری لنکا کی خواتین دو فیصد کے تناسب سے مردوں سے بازی لے گئی ہیں۔ سری لنکا میں خواتین کی آبادی کا تناسب 52.05 فیصد ہے جبکہ عورتوں کی کل تعداد تقریباً 1 کروڑ 12 لاکھ ہے-
image
 
6- زمبابوے
زمبابوے براعظم افریقہ میں واقع ہے جو کہ اپنے قدرتی مناظر اور جنگلی حیات کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔ زمبابوے میں خواتین کی آبادی کا تناسب 52.27 فیصد ہے جبکہ ان کی کل تعداد تقریباً 72 لاکھ ہے-
image
 
7- جارجیا
جارجیا، یورپ اور ایشیاء کے درمیان واقع ہے۔ یہ ملک پہاڑوں اورسمندروں کا گھر ہے۔ جارجیا میں خواتین کا تناسب52.34 فیصد ہے اور خواتین کی کل تعداد تقریباً 29 لاکھ ہے-
image
 
پاکستان
 پاکستان بیورو اسٹیٹکس کے تحت پاکستان کی کل آبادی تقریباً 20 کروڑ اٹھتر لاکھ ہے جس میں خواتین کی تعداد تقریباً دس کروڑ چودہ لاکھ ہے. یعنی پاکستان میں مرد 51 فیصد اور خواتین 48 فیصد ہیں جبکہ ایک فیصد آبادی ٹرانسجینڈر کی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: