شوہر چھوڑ کر گیا تو بھیک پر گزارا کیا لیکن ایک دن.... 70 برس کی حلیمہ بی بی چالیس برس سے کیا کام کر کے زندگی گزار رہی ہیں

image
 
"میرے شوہر میرے پھوپھی زاد تھے۔ شادی کے دس سال بعد مجھے بغیر کسی وجہ کے چھوڑ دیا لیکن طلاق نہیں دی اور دوسری شادی کرلی اور اس کے بعد پلٹ کر نہیں پوچھا"
 
ضلع نارووال کی حلیمہ بی بی کی داستان سن کر دکھ بھی ہوتا ہے اور حیرانی بھی۔ حلیمہ بی بی اپنی زندگی کے کڑے سفر کو بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں" شوہر جب چھوڑ کر گئے تو بڑی بیٹی 9 برس جبکہ بیٹا گود میں تھا۔ کچھ عرصے تک تو لوگوں کی دی ہوئی مدد اور بھیک پر گزارا کیا۔ ایک دن ضمیر کی آواز نے مجھے جھنجھوڑ دیا کہ کب تک ایسے مانگ مانگ کر گزارا کرتی رہوں گی۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے میں سبزیاں بیچ کر گزارا کررہی ہوں تاکہ میں اور میرے چے سر اٹھا جی سکیں“
 
سبزیاں خود اگاتی ہوں
حلیمہ بی بی کو ان کے والد کی طرف سے دو کنال زمین ملی تھی جس پر انھوں نے خود کاشت کاری کرنے کا سوچا کیوں کہ سبزیاں خرید کر بیچنے میں زیادہ بچت نہیں ہوتی تھی اور ان کے بچوں کو رات میں بھوکا سونا پڑتا تھا۔ حلیمہ بی بی کہتی ہیں "حالات ابھی بھی بہتر نہیں ہیں اس لئے جو کام چالیس سال پہلے شروع کیا تھا آج بھی کررہی ہوں۔ خود سبزیاں اگاتی ہوں اور سر پہ رکھ کر گھر گھر بیچتی ہوں"
 
image
 
گھر بنانے کا خواب
آج حلیمہ اپنے چھوٹے بیٹے اور اس کے بیوی بچوں کے ساتھ رہتی ہیں جبکہ ان کے باقی کے دو بڑے بیٹے الگ رہتے ہیں۔ شوہر کے بارے میں استفسار پر انھوں نے کہا کہ" اس آدمی کا میری زندگی سے کوئی واسطہ ہی نہیں اس لئے اسے سوچ کر اہمیت نہیں دیتی اور نا ہی میرے بچے اسے بلانا چاہتے ہیں۔ زندگی بھر کڑی مشقت جھیلنے کے باوجود حلیمہ پرعظم ہیں کہ ایک دن ان کے حالات ضرور بہتر ہوجائیں گے اور وہ اپنا گھر بنا سکیں گی جہاں پوتے پوتیوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزاریں گی
image
YOU MAY ALSO LIKE: