بیگ کی زپ پھنس جائے تو۔۔۔ جانیے چھوٹی سی چیپ اسٹک کے 6 حیران کن کمالات

image
 
سوکھے ہونٹوں کو نم اور پھٹنے سے بچانے کے لوگ چیپ اسٹک کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اپ کے بیگ میں پڑی یہ چیپ اسٹک کیا کیا کمالات دکھا سکتی ہے؟ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں چیپ اسٹک کے وہ کمالات جو آپ کی بڑی بڑی مشکل آسان کردیں گے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کمالات آپ پرانی چیپ اسٹک سے بھی کرسکتے ہیں
 
1- بیگ کی خراب زپ
کبھی کبھی جب ہمارے بیگ کی زپ اٹک جاتی ہے تو شدید کوفت ہوتی ہے کیونکہ اکثر وہی بیگ ہمارے ڈریس سے میچ کرہا ہوتا ہے ۔ ا اس مسئلے کا آسان حل ہم نے تلاش کرلیا ہے۔ جب کبھی آپ کئ یگ کی زپ پھنس جائے تو اٹکنے والی جگہ اپنی چیپ اسٹک ملیں اور زپ آگے پیچھے کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ایک بار میں زپ صحیح نہ ہو تو کئی بار کوشش کریں۔ تھوڑی دیر میں ہی زپ ایسے صحیح ہوجائے گی جیسے کبھی خراب ہوئی ہی نہ تھی۔
image
 
2- پیر میں چھالے
ہیل پہننے سے پیر میں چھالے پڑ جاتے ہیں یا کچھ جوتے پہنتے ہیں پاؤں میں چبھنے لگتے ہیں تو ان جگہوں پر چیپ اسٹک لگائیں۔ اس سے چھالے ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ جوتے آسانی سے پیر میں فٹ آجائیں گے
image
 
3- اوزار کو زنگ سے بچانے کے لئے
اوزار کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا ہو تو ان کی تیز دھار پر یا چاروں طرف ایک تہہ چیپ اسٹک کی لگا کر اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ جب بھی نکالیں گے کسی پر زنگ نہیں لگا ہوگا
image
 
4- سن بلاک
باہر نکلتے ہوئے سن بلاک لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ سن بلاک جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔ کبھی سن بلاک لگانا یاد نا رہے تو بھی چیپ اسٹک کی ایک تہہ لگائی جاسکتی ہے ۔ یاد رکھیں یہ سن بلاک کا نعم البدل ہرگز نہیں لیکن کچھ دیر یہ سورج کی مضر شعاعوں سھ بچانے میں مددگار رہے گا
image
 
5- انگوٹھی انگلی میں پھنس جائے تو
پرانی انگوٹھی پہنتے ہوئے انگلی میں پھنس جائے تو تھوڑی مقدار میں چیل اسٹک نکال کر اسی جگہ ملیں اور آہستہ سے انگوٹھی نکال لیں
image
 
6- مچھر کے کاٹنے سے خارش
مچھر کے کاٹنے سے خارش محسوس ہو تو یہاں بھی چیپ اسٹک اپنا کمال دکھا سکتی ہے۔ بس چیپ اسٹک کو دانے والی جگہ لگائیں تھوڑی دیر میں خارش کم ہوجائے گی
image
YOU MAY ALSO LIKE: