ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

image
 
کچھ روز قبل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون Gosiame Thamara Sithole سے متعلق خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہوا ہے-
 
اس خبر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا تاہم اب تک یہ واقعہ مکمل طور پر پراسرار ہے کیونکہ 10 دن گزرنے کے باوجود نہ تو کسی نے ان خاتون کو دیکھا ہے اور نہ ہی ان کے 10 بچوں کو- میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ خاتون کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے کیا گیا تھا-
 
سب سے پہلے خاتون اور ان کے شوہر کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا کہ خاتون 8 بچوں کے ساتھ حاملہ ہیں لیکن بعد انکشاف کیا گیا کہ نہیں بچوں کی تعداد 10 ہے جس کا پتہ حالیہ الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے چلا ہے اور یہ سب قدرتی طور پر ممکن ہوا ہے-
 
image
 
اس کے بعد کہا گیا کہ خاتون نے Praetoria کے ایک اسپتال میں 7 جون کو 10 بچوں کو جنم دیا ہے لیکن تاحال ان بچوں کو کسی نے دیکھا نہیں ہے اور نہ ہی جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے ایسے کسی واقعے کی تصدیق کی گئی ہے-
 
لیکن اب Louis Pasteur Private اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کر دیا گیا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا-
 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارے اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا- ہم نہیں جانتے کہ یہ کہانی کہاں سے آئی لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ سچی نہیں ہے“-
 
اس کے علاوہ مقامی سرکاری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ان کے پاس گزشتہ ہفتے کسی ایسے ریکارڈ کا اندراج نہیں کروایا گیا جس کے مطابق ایک ہی خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہو-
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس افواہ کے بعد سے مذکورہ خاتون بھی پراسرار طور پر غائب ہیں اور یہ واقعہ تاریخ کا پراسرار ترین واقعہ بن چکا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: