دکھاتے شاہ رخ خان ہیں اور بھیجتے امریش پوری ہیں۔۔۔ آن لائن شاپنگ کے بارے میں عوام کی دلچسپ رائے

image
 
گھر بیٹھے بیٹھے خریداری کی سہولت یوں تو بہت آسان معلوم ہوتی ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کی رائے اس بارے میں کافی مختلف ہے۔ “ہماری ویب“ کی ٹیم نے اسی موضوع پر اسٹریٹ سروے کیا کہ گھر بیٹھے خریداری کی سہولت موجود ہے تو کووڈ کو دوران لوگ کیوں بازار جا کر ہی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس موضوع پر عوام کی دلچسپ رائے ہم قائین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں
 
آن لائن شاپنگ میں دھوکہ ہے
کراچی کے محمد حارث کہتے ہیں کہ “آن لائن شاپنگ کے لئے دل نہیں مانتا اس میں صرف دھوکہ ہوتا ہے۔ منگواؤ کچھ اور آتا کچھ اور ہے“ ہماری ویب کے نمائندے کے مذید استفسار پر محمد حارث نے بتایا کہ انھیں کئی بار دھوکہ ہوچکا ہے اس لئے اب وہ آن لائن خریداری کو محفوظ نہیں سمجھتے
 
 
سائز غلط بھیجتے ہیں
اسٹریٹ سروے کے دوران شاپنگ کے لئے آئے ہوئے کافی لوگوں نے آن لائن خریداری کے بارے میں یہ شکایت بھی کی کہ جو سائز آرڈر کیا جاتا ہے اس کے بجائے انھیں ہمیشہ غلط سائز ہی موصول ہوتا ہے۔ جبکہ کئی لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ آن لائن خریداری میں منگوائی ہوئی اشیاء کا معیار ناقص ہوتا ہے بلکہ اکثر تو برانڈڈ کے نام پر لنڈے کی چیزیں بھیج دی جاتی ہیں
 
image
 
بازار میں خوار ہونے سے بہتر ہے آن لائن خریداری کی جائے
جہاں کافی تعداد میں لوگوں نے آن لائن خریداری کے مخالف رائے دی وہیں ایک صاحب نے یہ بھی کہا کہ “بازار میں خوار ہونے سے بہتر ہے کہ آن لائن شاپنگ کی جائے“ معیار کے بارے میں پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ “اگر برانڈڈ دکان سے آن لائن خریداری کی جائے تو نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا“
 
image
 
ایک خاتون نے آن لائن شاپنگ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ “ان دکانوں سے کبھی خریداری نہ کریں جہاں دکان کے حوالے سے صرف اچھے تبصرے ہوں“ جبکہ ایک اور خاتون نے بتایا کہ وہ خود بھی آن لائن کاسمیٹکس کا کاروبار کرتی ہیں اور اچھی چیزیں ہی گاہکوں تک پہنچاتی ہیں“
 
دکھاتے شاہ رخ خان ہیں اور ۔۔۔
کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کے مطابق آن لائن شاپنگ کے وقت اشتہار میں اچھی چیز دکھائی جاتی ہے اور خراب چیزیں بھیجی جاتی ہیں۔ اس پر رائے زنی کرتے ہوئے لوگوں نے بالی وڈ کی مشہور فلم کوئلہ کی مثال دی کہ “دکھاتے شاہ رخ خان ہیں اور بھیجتے امریش پوری ہیں“ البتہ ایک صاحب نے آن لائن اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: