بلیڈ سے ہاتھ کٹ جاتا ہے؟ جانیے فوڈ پروسیسر کو منٹوں میں صاف کرنے کے چند آسان طریقے

image
 
باورچی خانے میں خواتین کا سب سے اچھا دوست فوڈ پروسیسر ہوتا ہے جو مصالحہ پیسنے اور دیگر کئی مشکل اور وقت لینے والے کاموں کو منٹوں میں نمٹا دیتا ہے۔ لیکن جتنا یہ کام کو آسان کرتا ہے اتنا ہی اس کے کچھ حصوں کی صفائی کرنا مشکل ہے۔ فوڈ پروسیسر کے کچھ حصوں میں بلیڈ موجود ہوتا ہے جسے دھوتے ہوئے ہاتھ زخمی ہوجاتے ہیں۔ جبکہ مشین کو پانی سے دھونا ممکن نہیں کیونکہ پانی مشین کو خراب بھی کرسکتا ہے۔ اسی مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے قارئین کے لئے کچھ ایسے آسان طریقے لائیں ہیں جن کی مدد سے گندے سے گندا فوڈ پروسیسر صاف کرنا بھی منٹوں کا کام بن جائے گا۔
 
فوڈ پروسیسر کا جگ
چاہے گرائینڈر ہو یا بلینڈر، فوڈ پروسیسر کے کھانا پیسنے والے حصوں کو بلیڈ کی موجودگی میں صاف کرنا قدرے مشکل کام ہے۔ ان حصوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان میں آدھا حصہ پانی ڈالیں اور چند قطرے ڈش واش سوپ کے ڈال کر مشین پہ رکھ کر چلائیں۔ ایک یا دو چکر میں ہی جگ چکنائی اور میل کچیل سے اچھی طرح صاف ہوجائے گا۔ اب اسے صاف پانی سے کھنگال کر خشک کرلیں۔
 
image
 
مشین
فوڈ پروسیسر کی مشین اندر اور باہر کھانے کے زرات گرنے کی وجہ سے گندی اور چپچپی ہوجاتی ہے۔ اس مشین کو پانی سے بار بار دھونا ممکن نہیں اس لئے کچھ گھروں میں ان کو صرف کپڑا مار کے صاف کیا جاتا ہے لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے آپ مشین کو باقاعدہ جگمگا بھی سکتے ہیں۔ اسکو صاف کرنے کے لئے آپ کو چاہئے ایک پرانا ٹوتھ برش جس پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح مشین کے اندر باہر ملیں۔ اس کے بعد ایک نم تولیے سے مشین کو صاف کرلیں۔
 
image
 
لیموں اور بیکنگ سوڈا
اسی طرح ایک لیموں کا رس، آدھا چمچ بیکنگ سوڈا اور چند قطرے ڈش واش سوپ کے ملا کر آمیزہ بنائیں اور اس آمیزے کو ٹوتھ برش کی مدد سے مشین پر ملیں اور نم تولیہ سے مشین کو صاف کرلیں۔ ان طریقوں پر عمل کرکے ناصرف گندے سے گندا فوڈ پروسیسر آسانی سے صاف ہوجائے گا بلکہ ناگوار بو کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: