میرے پاس 30 ہزار ہیں میں کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہوں، اس سوال کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کے ایسے مشورے جو حیران کردیں

image
 
آج کل کے زمانے میں کسی سے سوشل میڈیا پر مشورہ مانگنا بالکل ایسے ہوتا جا رہا ہے کہ جیسے آپ کسی سے ادھار مانگ رہے ہیں یا خیرات مانگ رہے ہیں۔ لوگ آپ کی بات کو مذاق سمجھ کر اس سے نت نئی کہانیاں بنانا شروع کر دیتے ہیں- ایسا ہی ایک صارف کے ساتھ ہوا جس نے اپنے دوست کے حوالے سےایک سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ لگائی کہ ان کے دوست کے پاس تیس ہزار روپے ہیں اور وہ ان سے کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں ان کو مشورہ دیں کہ وہ اس محدود سرمائے سے کیا کام شروع کر سکتے ہیں- یہ ایک سنجیدہ پوسٹ تھی جس پر مشورہ مانگنے والے نے سوشل میڈیا کے حوالے سے لوگوں کے تجربات کے حوالے سے مشورہ مانگا مگر ان کے جوابات حیران کر دینے والے تھے-
 
یوٹیلٹی اسٹور سے چینی خرید کر بازار میں بیچ دو
تیس ہزار میں ہوٹیلٹی اسٹور سے سستی چینی خرید کر بازار میں مہنگی بیچنے کا کاروبار شروع کر دو جب کہ یہ بات تو سب ہی کو پتہ ہے کہ یہ جرم ہے - یوٹیلٹی اسٹور میں حکومت کی جانب سے ضروریات زندگی کی اشیا کو حکومت کی جانب سے سبسڈی دے کر عوام کو سستی فراہم کی جاتی ہیں جن میں حالیہ دور میں چینی کی بازار اور یوٹیلٹی اسٹور میں قیمت میں کافی فرق ہے- لیکن یوٹیلٹی اسٹور پر فراہم کی جانے والی چینی صرف گھریلو صارف کے لیے ہوتی ہے اور اس کو سستا خرید کر بازار میں بیچنا قانون کے حوالے سے ممنوع ہے-
image
 
نسوار کا کاروبار شروع کر دو
کسی نسوار کے شوقین کو مشورہ مانگنے والے صاحب بھی اپنے جیسے محسوس ہوئے اور انہوں نے ان کو نسوار کا کاروبار کرنے کا مشورہ دے ڈالا تاکہ ذرا سے منافع کے لالچ میں لوگوں میں زہر بانٹنا شروع کر دے- اس سے تو بہتر تھا کہ ایک گن خرید کر ڈکیتی ڈالنے کا مشورہ دے ڈالتے ۔
image
 
بقرہ عید پر بکرے بیچ دو
دنیا میں معصوم لوگوں کی کمی نہیں ہے ایسے ہی یہ صاحب بھی ہیں جن کا کہنا تھا کہ بقرہ عید آنے والی ہے تیس ہزار کا ایک بکرا خرید لو اور اس کو مہنگے داموں بیچ کر منافع کماؤ- اب کوئی ان کو بتائے کہ بکرا عید کے بعد کیا ایک بار پھر مشورے کی پوسٹ لگائے-
image
 
دودھ بیچو اور روز کا 1500 کماؤ
اس موقع پر ایک صاحب نے بہت ہمداردانہ مشورہ دیا کہ دس ہزار کا دودھ لے کر بیچیں تو اس سے ہر روز کا 1500 روپے منافع کما سکتے ہیں مگر کسی صاحب کو اس میں بھی مذاق کا عنصر نظر آگیا اور انہوں نے بتا دیا کہ جتنا پانی ملائیں اتنا زیادہ منافع بڑھایا جا سکتا ہے-
image
 
لکشمی چٹ فنڈ میں ڈال دو
لکشمی چٹ فنڈ میں پیسے ڈالو اور ایک مہینے میں ڈبل کر لو یہ مشورہ دینے والے شخص شائد ڈبل شاہ سے بہت ہی متاثر محسوس ہوتے ہیں لیکن ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ کاروبار قانونی طور پر غلط ثابت ہو چکا ہے اور اس کو کرنے والے تمام افراد اس سے توبہ کر چکے ہیں اور اس کے باوجود بھی جو لوگ لالچ کے ہاتھوں ایسے نوسر بازوں میں پھنس جاتے ہیں وہ اپنی محنت کی کمائی اس میں گنوا سکتے ہیں-
image
 
کسی کے مشورے پر کان مت دھرو
ان تمام مشوروں میں سب سے اچھا مشورہ یہی تھا کہ بھائی کسی کے کہنے پر کان مت دھرو اور جو اپنے دل میں آئے وہی کرنا۔ اور حقیقی معنوں میں یہی مشورہ سب سے بہتر ہے کیوں کہ ہر کوئی ان تیس ہزار کو اپنے کاروبار کی بہتری میں استعمال کرنا چاہ رہا ہے تبھی وہ ان کو ان باکس میں آنے کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ ایک معصوم کے پیسے ہڑپ کر سکیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: