عمر چھپائیں نہیں بلکہ گھٹائیں۔۔۔ جانیے بھارتی اداکاراؤں کے کم عمر نظر آنے کے وہ راز جو آپ کے حسن میں بھی چار چاند لگا سکتے ہیں

image
 
میک اپ کرکے تو کوئی بھی اپنی عمر چھپا سکتا ہے لیکن اصل کمال تو تب ہے جب چہرہ بغیر میک اپ کے بھی جھریوں سے پاک اور صحت مند نظر آئے۔ اگر بھارتی اداکاراؤں کی بات کی جائے تو کیمرہ کے سامنے وہ کتنا ہی میک اپ میں نظر آئیں لیکن اصل زندگی میں وہ بغیر میک اپ کے بھی کافی حسین نظر آتی ہیں۔ جس کی وجہ ان کے کچھ ایسے راز ہیں جس پر وہ سختی سے عمل کرتی ہیں۔
 
1- ہلدی
بھارت میں ہلدی اور عرقِ گلاب کو چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلدی جلد کو اننفیکشنز سے بچانے کے ساتھ نرم ملائم بھی رکھتی ہے جبکہ عرقِ گلاب جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اسی لئے ابٹن میں بھی ان دونوں چیزوں کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔
 
image
 
2- اپنا میک اپ خود بناتی ہیں
بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بالی وڈ کی اداکارائیں مہنگے برانڈ کی تشہیر کرتی ہیں تو خود بھی مہنگے برانڈز استعمال کرتی ہوں گی۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اول تو وہ میک اپ صرف شوٹنگ کے دوران ہی استعمال کرتی ہیں اور کام سے فارغ ہو کر جلد کو فطری انداز میں سانس لینے کا بھرپور موقع دیتی ہیں۔ دوسرا ان کا میک اپ اور جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اشیاء زیادہ تر گھر میں ہی بنائی جاتی ہیں جس کے مضر اثرات نہیں ہوتے
 
3- فطری مقامات پر وقت گزرانا
سورج کی روشنی اور قدرتی ہوا ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی اچھی صحت کے لئے ضروری ہیں۔ اداکارائیں کام کے علاوہ چھٹی کا وقت ایسے مقامات پر گزارنا پسند کرتی ہیں جہاں انھیں فطری مناظر میں سانس لینے کا موقع ملے جس سے ان کی ذہنی صحت اور جلد پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جو انھیں بوڑھا نہیں ہونے دیتے
 
4- کھانا اور نیند
ہم اکثر چھٹی والے دن گھر سے باہر یا پھر گھر میں ہی خوب تیل مصالحے والے کھانے کھاتے ہیں لیکن اداکارائیں ایسا نہیں کرتیں۔ بلکہ کام کے دوران بھی وہ اپنا لنچ گھر سے لیکر آتی ہیں جو سادہ ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ خواتین ایک چپاتی کے ساتھ دال یا سبزی کھاتی ہیں جس میں نمک مرچ اور تیل کی مقدار بہت کم رکھی جاتی ہے۔ اسی طرح ان کے سونے کا بھی ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور وہ اپنی آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی پوری کرتی ہیں
 
image
 
5- بالوں میں تیل
عام خواتین کی طرح بھارتی اداکارائیں اپنے بالوں کے ساتھ ایسے تجربات نہیں کرتیں جس سے ان کے بال خرا ہوجائیں بلکہ اس کے بجائے وہ قدرتی اجزاء کے تیل کا استعمال کرتی ہیں۔ ناریل اور آملہ کا تیل انڈیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور اسی کے مساج سے وہاں کی خواتین کے بال لمبے، گھنے اور کالے رہتے ہیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: