میں زندگی بھر تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، انوکھے انداز میں زندگی ساتھ گزارنے والے جوڑے کا چند ماہ بعد ہی چونکا دینے والا فیصلہ

image
 
محبت کی اندیکھی زنجیر کے بارے میں تو سب ہی نے سنا ہو گا مگر حقیقت میں دو پیار کرنے والے خود کو ایک لوہے کی زنجیر سے باندھ لیں اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا عہد کر لیں ایسا واقعہ حالیہ برس ویلنٹائن کے موقع پر یوکرائن میں پیش آیا -
 
جب 29 سالہ وکٹوریا اور 33 سالہ الیگزنڈر نے اپنے درمیان محبت کی زنجیر کو حقیقی زنجیر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو ایک لوہے کی زنجیر سے ہمیشہ کے لیے باندھ لیا مگر صرف 123 دن کے بعد ہی ان کو اپنا یہ فیصلہ غلط ثابت ہونے لگا اور انہوں نے نہ صرف زنجیر توڑنے کا فیصلہ کر لیا بلکہ اس زنجیر نے ان کی محبت کی زنجیر اور بندھن کو بھی توڑ دیا-
 
اپنے اس فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس زنجیر کے سبب انہیں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا وہ کچھ اس طرح سے تھے-
 
image
 
ان کی شخصی آزادی ختم ہو گئی تھی
ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی وجہ سے انہیں وہ تمام کام چھوڑ دینے پڑے جو کہ اس سے قبل وہ ایک دوسرے کے بغیر کر لیا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی شخصی ازادی مکمل طور پر ختم ہو گئی-
 
وکٹوریا کے میک اپ کے دوران مجبوراً الیگزنڈر کو ساتھ رہنا پڑتا تھا
میک اپ کرنا عورتوں کا پسندیدہ کام ہوتا ہے جب کہ مردوں کو یہ کام کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہوتا ہے ۔ مگر زنجیر سے ہاتھ بندھے ہونے کے سبب الیگزنڈر کو مجبوراً وکٹوریا کے ساتھ میک اپ کے دوران کھڑے رہنا پڑتا تھا اور اس سارے وقت کے دوران وہ شدت سے بور ہوتا رہتا تھا-
 
جھگڑا گھنٹوں جاری رہتا
اختلاف رائے ہونا دو افراد کے درمیان چاہے وہ محبت کرنے والے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں ایک فطری بات ہے جس کو جوڑے مختلف طریقوں سے حل کر لیتے ہیں جن میں سے سب سے آسان طریقہ جھگڑے کے وقت ایک دوسرے کی نظروں سے دور ہو جانا ہے- مگر زنجیر سے بندھے ہونے کے سبب ان کو یہ سہولت بھی حاصل نہ تھی اس وجہ سے ان کے جھگڑوں کا دورانیہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا تھا جس نے ان کی محبت میں دراڑ سی ڈال دی تھی-
 
image
 
زنجیر کے سبب ہاتھ پر زخم بن گئے
123 دن تک مستقل طور پر ایک زنجیر سے بندھے ہونے کے سبب ان کے ہاتھوں میں رگڑ کی سبب نشانات پڑ گئے تھے جو کہ زخم میں تبدیل ہونا شروع ہو گئے تھے اور ان کے درمیان محبت کی یہ زنجیر رحمت کے بجائے زحمت بنتی جا رہی تھی-
 
پبلک ٹوائلٹ کے استعمال میں مشکلات
الیگزنڈر کو اس زنجیر سے یہ بھی شکایت تھی کہ اس زنجیر کے سبب ان کو پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کے دوران بھی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کیوں کہ تمام ٹوائلٹ یا تو مردوں کے لیے ہوتے ہیں یا عورتوں کے لیے اس وجہ سے یہ دونوں بیک وقت کسی ٹوائلٹ میں داخل نہیں ہو سکتے تھے-
 
123 دن بعد زنجیر کاٹنے کا فیصلہ
ان تمام 123 دنوں نے اس جوڑے کو جہاں بہت سارے مسائل میں مبتلا کر دیا تھا وہیں ان کی محبت بھی کہیں جا کر سو گئی تھی- یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے 123 دن بعد اس زنجیر کو کاٹنے کا فیصلہ کیا تو انہیں اس کا کوئی دکھ نہ تھا بلکہ وکٹوریا نے تو زنجیر سے علیحدہ ہوتے ہی 'ہرے ' کہہ کر خوشی کا اظہار کیا-
 
جب کہ الیگزنڈر ابھی بھی اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک بار پھر آزاد حالت میں وکٹوریا کے ساتھ تعلق جوڑنے کی درخواست کریں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: