سونے کا یہ انداز آپ کو کروڑ پتی بھی بنا سکتا ہے ماہرین نے سونے کے انداز اور آمدنی کے درمیان حیرت انگیز تعلق بتا دیا

image
 
رات کی پر سکون نیند کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اسی وجہ سے اکثر افراد رات کی نیند کے لیے اپنے بستر اور اپنے تکیے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر انسان کا سونے کا اپنا انداز ہوتا ہے-
 
سونے کے انداز اور کروڑ پتی بننے میں تعلق
مگر یہ کہاوت تو ہم سب کی سنی ہوئی ہے کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے مگر اب ماہرین نے لوگوں کے سونے کے مختلف انداز پر تحقیق کر کے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ انسان کا سونے کا انداز جاگنے کے بعد اس کی عملی زندگی میں کامیابی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے-
 
اس حوالے سے ماہرین نے ایک فرنیچر بنانے والی کمپنی کے لیے سروے کیا جس میں 5438 افراد کے سونے کے انداز اور ان کی عملی زندگی میں مماثلت پر غور کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ عملی زندگی میں پریشانی یا ناکامی کیا لوگوں کے سونے کے انداز کو تبدیل کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔
 
سروے کے نتیجے میں جو نتائج سامنے آئے وہ کچھ اس طرح سے تھے
 
آزادی اور سکون سے سونے والے
ماہرین نے سونے کے اس انداز کو آزادانہ سونے کا فری فال طریقے سے سونے کا نام دیا ان کے مطابق جو افراد اس انداز میں سوتے ہیں وہ اپنی عملی زندگی میں بہت کامیاب ہوتے ہیں ۔ اس سروے کے مطابق ایسے سونے والے 29 فی صد افراد پچھتر ہزار ڈالر یعنی تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تک سالانہ کماتے تھے-تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح الٹے لیٹ کر سونا اگرچہ طبی لحاظ سے مفید نہیں ہے اور اس سے کمر میں درد اور خراٹوں کی شکایت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کے باوجود سونے کا یہ انداز کامیاب لوگوں کی نشانی ہے -
image
 
فوجی انداز میں سونے والے
سروے کے مطابق سونے کا یہ انداز 23 فی صد لوگوں کا پسندیدہ ترین انداز ہے اور اس طرح سونے والے لوگ دنیا میں کامیابی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتے ہیں سونے کے اس انداز میں سونے والا بالکل سیدھا ہاتھوں کو دونوں جانب سیدھا رکھ کر چوکنا پوزیشن میں سوتا ہے-طبی لحاظ سے سونے کا یہ انداز ایک بہترین انداز ہے اس طریقے سے سونے سے کمر میں درد بھی نہیں ہوتا ہے اور صبح اٹھنے پر سونے والا چاک و چوبند ہوتا ہے-
image
 
بچوں کی طرح سونے والے
کامیاب افراد میں سے صرف 21 فی صد افراد اس طرح سونے کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ یہ سونے کا ایک آئيڈیل انداز ہے مگر ایسے انداز میں سونے والوں کی عملی زندگی میں کامیابی کی شرح کافی حد تک کم ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کی نیند تو پر سکون ہوتی ہے مگر وہ عملی میدان میں بڑی رقم کمانے سے محروم رہتے ہیں اور عملی زندگی میں بہت کامیاب تصور نہیں کیے جاتے ہیں-
image
 
تکیے سے چپک کر سونے والے
تکیے کو اپنی بانہوں میں لے کر سونے والے افراد کی عملی میدان میں کامیابی کی شرح صرف 13 فی صد ہوتی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس طرح سونے والے افراد اپنی عملی زندگی میں قوت اعتماد اور کامیابی سے عام طورپر محروم ہی رہتے ہیں-
image
 
گہری سوچ کے انداز میں سونے والے
یہ سونے کی بہت آرام دہ پوزیشن ہے ایسے سونے والے افراد ایک جانب کروٹ لے کر سوتے ہیں اور ان کو سوتے دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے جیسے وہ کسی گہری سوچ میں لیٹے لیٹے سو گئے ہیں مگر ایسے افراد کے عملی زندگی میں کامیاب ہونے کی شرح صرف نو فی صد ہوتی ہے جو کہ بہت کم ہے-
image
 
اسٹار فش پوزیشن
اسٹار فش کی طرح بانہوں کو پھیلا کر سونے کی اس پوزیشن کو اسٹار فش پوزیشن کہتے ہیں یہ ایک آرام دہ حالت نہیں ہے مگر اس طرح سونے والوں کی کامیابی کی شرح صرف 2 فی صد ہوتی ہے اس طرح سو نے سے جاگنے کے بعد کمر میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے-
image
 
ماہرین کے مطابق سونے کے یہ انداز انسان کو عملی زندگی میں کامیاب اور ناکام بنانے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ آپ ان میں سے کس انداز میں سوتے ہیں اپنے سونے کے انداز اور آمدنی کے بارے میں شئیر کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: