کمرے میں اے سی لگانے کی صحیح جگہ کونسی ہے جہاں ٹھنڈک بھی زیادہ ہو اور بجلی کا بل بھی کم۔۔۔ جانیے وہ اہم معلومات جو اے سی خریدنے سے پہلے جاننا ضروری ہے

image
 
گرمی کے موسم سے بچنے کے لئے لوگ اے سی تو لگوالیتے ہیں لیکن معلومات نا ہونےکی وجہ سے مختلف پریشانیوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ اے سی کے باوجود کمرا صحیح سے ٹھنڈا نہیں ہوپارہا تو کبھی یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ کس کمرے کے لئے کتنا بڑا اے سی لینا چاہئیے۔ اے سی کے متعلق ان تمام مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے “ہماری ویب“ کی ٹیم نے “الحرم الیکٹرونکس“ میں اے سی کی خریدوفروخت کرنے والے نمائندے سے انٹرویو لیا اور ان کے تجربات کی روشنی میں اے سی کے بارے میں بنیادی سوالات کیے جن کے جواب ہم قارئین کی نظر کررہے ہیں۔
 
کتنا بڑا اے سی لینا چاہئیے؟
اے سی لیتے ہوئے کتنا بڑا اے سی خریدیں اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے بس ایک کیلکولیٹر کی ضرورت ہے۔ کمرے کی لمبائی اور چوڑائی کو آپس میں ضرب دیں اور جو جواب آئے اسے 144 سے تقسیم کردیں۔ مثال کے طور پر ایک عام کمرے کی لمبائی اور چوڑائی 12 فیٹ ہوتی ہے تو 12 کو 12 سے ضرب دیں گے جس کا جواب 144 آئے گا۔ اب اس کو 144 سے ہی تقسیم کریں گے تو جواب “1“ آئے گا۔ جس کا مطلب ہے آپ کے کمرے میں ایک ٹن کا اے سی کافی ہوگا۔
 
image
 
اسی طرح اگر کمرے کی لمبائی 12 اور چوڑائی 14 فیٹ ہے تو اسے 12*14 سے ضرب دیں گے ۔ جس کا جواب 168 آئے گا۔ اب 168 کو 144 سے تقسیم کیا جائے گا جس کا جواب 1.1 آئے گا اس کا مطلب ابھی بھی کمرے کے لئے ایک ٹن کا اے سی کافی ہوگا۔ البتہ اگر جواب 1.4 یا اس سے زیادہ آئے تو اس کا مطلب آپ کو ڈیڑھ ٹن کا اے سی لگوانے کی ضرورت ہے۔ اے سی کے سائز کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کے کمرے کا رخ دھوپ کی طرف ہے یا سائے کی طرف۔ اگر کمرہ دن بھر دھوپ کی تپش میں رہتا ہے تو ایک ٹن سے زائد کا اے سی لینا ہی بہتر ہے۔ اے سی کا سائز نکالنے کے لئے 144سے تقسیم کرنا اسٹینڈرڈ فارمولا ہے
 
 
اے سی کس جگہ لگائیں
محمد اشرف نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کم ٹن کا اے سی ہے اور کمرہ بھرپور طریقے سے ٹھنڈا نہیں ہورہا تو اے سی کو بیڈ کے اوپر والی دیوار پر لگائیں۔ اس طرح کمرہ ٹھنڈا ہو یا نہیں لیکن اے سے ملنے والی ہوا آپ تک ضرور پہنچے گی۔ اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے اگر ہم ڈرائینگ روم یا لاؤنج میں اسی جگہ اے سی لگوائیں جہاں لوگ بیٹھتے ہیں تو اس سے اے سی کے کمرہ ٹھنڈا نا ہونے کی شکایت کم ہوجائے گی۔
 
image
 
کونسا اے سی کتنے فیصد بچت کرتا ہے
اکثر اے سی کے اوپر 70 فیصد یا 50 فیصد بچت کا اسٹیکر لگا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن محمد اشرف کے مطابق اس اسٹیکر سے مراد یہ ہوتی ہے کہ فلاں اے سی زیادہ سے زیادہ سے اسٹیکر میں موجود عدد جتنی بچت کرسکتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں کیونکہ اے سی کی بچت کا دارومدار کمرے اور صارف کی ضروریات پر انحصار کرتا ہے۔
 
image
 
میگا ٹی تھری انورٹر کیا ہے
ہماری ویب کے نمائندے کے سوال پر محمد اشرف نے بتایا کہ میگا تھری دراصل ایک جدید طرز کا کمپریسر ہے جو گزشتہ سالوں کی گرمی اور شدید ترین لو کے مشاہدے کے بعد بنایا گیا۔ میگا تھری کمپریسر شدید گرمی میں بھی کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
اے سی خریدتے ہوئے یہ باتیں مدِنظر رکھیں
محمد اشرف کے مطبق اے سی خریدتے ہوئے سب سے پہلے اس کا برانڈ اور پھر وارنٹی دیکھنی چاہئیے۔ اگر برانڈ پرانا اور بھروسے مند ہوگا تو وارنٹی پر عمل بھی ممکن ہوگا البتہ اگر کوئی نیا برانڈ ہے تو اس کی دی گئی بڑی سے بڑی وارنٹی پر یقین کرنا بھی قدرے رسکی کام ہوگا
image
YOU MAY ALSO LIKE: