کوئی بچہ پیدا ہوا رکشے میں تو کوئی جہاز میں ۔۔ جانیں 6 ایسے بچوں کی کہانیاں جو ہسپتال میں نہیں بلکہ عام جگہوں پر پیدا ہوئے

image
 
بچہ پیدا ہونے سے قبل والدین محتاط ہی رہتے ہیں اور تیاریاں تیسرے ماہ سے ہی شروع کر دیتے ہیں لیکن بعض اوقات ایمرجنسی کی صورت میں یا ماں اور بچے کی طبیعت بگڑنے کی صورت میں ہسپتال تک جانا ممکن نہیں ہو پاتا لیکن بہرحال یہ ہر کسی کے ساتھ تو نہیں ہوتا۔ لیکن چند ایک خواتین کے ساتھ حمل کی پیچیدگیاں اور مسائل کسی بھی وقت شروع ہو جاتے ہیں اور حالات نامناسب ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ خواتین بچوں کو ہسپتال میں نہیں بلکہ دیگر جگہوں پر جنم دیتی ہیں۔ ایسے ہی کچھ بچوں سے متعلق ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ہسپتال میں پیدا نہیں ہوئے ہیں۔
 
 ٭ جماعت:
ایتھوپیا کی اس خاتون نے بچی کو سکول کی جماعت کے اندر جنم دیا، کیونکہ وہاں غربت حد سے زیادہ ہے اور ہسپتالوں کی کمی کے باعث یونیسیف یو ایس ایڈ پروگرامز کے کیمپ اسکولوں میں لگے ہوئے ہیں، جس وجہ سے خاتون نے بچی کو جماعت کے اندر جنم دیا۔
 
image
 
 ٭ اسکول:
 اس خاتون ٹیچر نے بھی بیٹے کو اسکول میں ہی جنم دیا۔ صبح جب ٹیچر سکول کے لئے گھر سے نکلی تو بالکل ٹھیک تھیں، مگر اسکول جانے کے 4 گھنٹے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ہسپتال تک جانے کا وقت نہ بچا تو اسکول میں موجود سینیئر بیالوجی کی استانی نے ڈلیوری کروائی۔
 
image
 
٭ جہاز:
 ترکی کی ایئرلائن میں خاتون مسافر جوکہ حاملہ تھیں، ان کی طبیعت اچانک بڑگئی اور پھر انہوں نے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر بچے کو جنم دیا، جس پر جہاز کا عملہ بھی بہت خوش ہوا اور یہ پہلا موقع نہیں کہ بچہ جہاز میں پیدا ہوا ہو، ماضی میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔
 
image
 
٭ شاپنگ مال:
8 ماہ 22 دن کی حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بچے کی خریداری کرنے کے لئے امریکہ کے معروف شاپنگ مال میں گئیں تو اچانک ہونے والے لیبر پین کو برداشت نہ کرسکیں، لیکن پھر مال کی منیجر خاتون نے شاپنگ مال کے باتھ روم میں بچی کی بآسانی ڈلیوری کروائی، جس پر مال انتظامیہ کی جانب سے بچی کو کئی تحائف ملے اور چونکہ دسمبر یعنی کرسٹمس کے ماہ میں پیدا ہوئی تھی تو مذہبی طریقے کے مطابق سینٹاکلاز نے بھی بچی کو قیمتی تحفے دیئے تھے۔
 
image
 
 ٭ ہوٹل :
افریقی نزاد امریکی یوٹیوبر ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے ہوٹل گئیں تھیں اور 8 ماہ 26 دن کی حاملہ تھیں، ان کی بھی اچانک ڈلیوری ہوئی اور بچے کو جنم دیا ان کے بچے کی پیدائش پر ہوٹل میں پارٹی دی گئی کیونکہ یہ پہلا واقعہ تھا جہاں ہوٹل میں بچے کی پیدائش ہوئی۔
 
image
 
٭ رکشے :
پاکستان میں تو آپ نے ایسے کئی کیسز سنے ہیں کہ بچے رکشے میں پیدا ہوئے ہوں اور یہ حقیقت بھی ہے۔ 4 بچے جن کی پیدائش رکشے میں ہوئی وہ زندہ ہیں، مگر بدقسمتی سے 3 بچے اس طرح پیدا تو ہوئے لیکن آکسیجن اور خون کی کمی کے باعث فوری ہی انتقال بھی کرگئے۔ یہ بنگلور سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں۔ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہونے والی تھی، ہسپتال لے کر جا ہی رہے تھے کہ انہوں نے راستے میں ہی بچے کو جنم دیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: